منافقین کی چند علامات۔

13 Verses on This Topic

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ مَا ہُمۡ بِمُؤۡمِنِیۡنَ ۘ﴿۸﴾

And of the people are some who say, "We believe in Allah and the Last Day," but they are not believers.

بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں لیکن در حقیقت وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 8

یُخٰدِعُوۡنَ اللّٰہَ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَ مَا یَخۡدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ؕ﴿۹﴾

They [think to] deceive Allah and those who believe, but they deceive not except themselves and perceive [it] not.

وہ اللہ تعالٰی کو اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 9

فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ ۙ فَزَادَہُمُ اللّٰہُ مَرَضًا ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۢ ۬ ۙ بِمَا کَانُوۡا یَکۡذِبُوۡنَ ﴿۱۰﴾

In their hearts is disease, so Allah has increased their disease; and for them is a painful punishment because they [habitually] used to lie.

ان کے دلوں میں بیماری تھی اللہ تعالٰی نے انہیں بیماری میں مزید بڑھا دیا اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 10

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُوۡنَ ﴿۱۱﴾

And when it is said to them, "Do not cause corruption on the earth," they say, "We are but reformers."

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 11

اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ الۡمُفۡسِدُوۡنَ وَ لٰکِنۡ لَّا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۲﴾

Unquestionably, it is they who are the corrupters, but they perceive [it] not.

خبردار ہو !یقیناً یہی لوگ فساد کرنے والے ہیں لیکن شعور ( سمجھ ) نہیں رکھتے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 12

وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ اٰمِنُوۡا کَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ کَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَہَآءُ ؕ اَلَاۤ اِنَّہُمۡ ہُمُ السُّفَہَآءُ وَ لٰکِنۡ لَّا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۳﴾

And when it is said to them, "Believe as the people have believed," they say, "Should we believe as the foolish have believed?" Unquestionably, it is they who are the foolish, but they know [it] not.

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں ( یعنی صحابہ ) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف لائے ہیں ، خبردار ہو جاؤ یقیناً یہی بیوقوف ہیں ، لیکن جانتے نہیں ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 13

وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ ۖ وَ اِذَا خَلَوۡا اِلٰی شَیٰطِیۡنِہِمۡ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا مَعَکُمۡ ۙ اِنَّمَا نَحۡنُ مُسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۱۴﴾

And when they meet those who believe, they say, "We believe"; but when they are alone with their evil ones, they say, "Indeed, we are with you; we were only mockers."

اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صر ف مذاق کرتے ہیں ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 14

اَللّٰہُ یَسۡتَہۡزِئُ بِہِمۡ وَ یَمُدُّہُمۡ فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۱۵﴾

[But] Allah mocks them and prolongs them in their transgression [while] they wander blindly.

اللہ تعالٰی بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 15

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالۡہُدٰی ۪ فَمَا رَبِحَتۡ تِّجَارَتُہُمۡ وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۶﴾

Those are the ones who have purchased error [in exchange] for guidance, so their transaction has brought no profit, nor were they guided.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے میں خرید لیا پس نہ تو ان کی تجارت نے ان کو فائدہ پہنچایا اور نہ یہ ہدایت والے ہوئے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 16

مَثَلُہُمۡ کَمَثَلِ الَّذِی اسۡتَوۡقَدَ نَارًا ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَہٗ ذَہَبَ اللّٰہُ بِنُوۡرِہِمۡ وَ تَرَکَہُمۡ فِیۡ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۱۷﴾

Their example is that of one who kindled a fire, but when it illuminated what was around him, Allah took away their light and left them in darkness [so] they could not see.

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پس آس پاس کی چیزیں روشنی میں آئی ہی تھیں کہ اللہ ان کے نور کو لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا ، جو نہیں دیکھتے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 17

صُمٌّۢ بُکۡمٌ عُمۡیٌ فَہُمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾

Deaf, dumb and blind - so they will not return [to the right path].

بہرے گونگے اندھے ہیں ۔ پس وہ نہیں لوٹتے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 18

اَوۡ کَصَیِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِیۡہِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعۡدٌ وَّ بَرۡقٌ ۚ یَجۡعَلُوۡنَ اَصَابِعَہُمۡ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اللّٰہُ مُحِیۡطٌۢ بِالۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۹﴾

Or [it is] like a rainstorm from the sky within which is darkness, thunder and lightning. They put their fingers in their ears against the thunderclaps in dread of death. But Allah is encompassing of the disbelievers.

یا آسمانی برسات کی طرح جس میں اندھیریاں اور گرج اور بجلی ہو موت سے ڈر کر کڑاکے کی وجہ سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیتے ہیں ۔ اور اللہ تعالٰی کافروں کو گھیرنے والا ہے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 19

یَکَادُ الۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ اَبۡصَارَہُمۡ ؕ کُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَہُمۡ مَّشَوۡا فِیۡہِ ٭ۙ وَ اِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَیۡہِمۡ قَامُوۡا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَذَہَبَ بِسَمۡعِہِمۡ وَ اَبۡصَارِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۰﴾٪  2

The lightning almost snatches away their sight. Every time it lights [the way] for them, they walk therein; but when darkness comes over them, they stand [still]. And if Allah had willed, He could have taken away their hearing and their sight. Indeed, Allah is over all things competent.

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اچک لے جائے ، جب ان کے لئے روشنی کرتی ہے تو اس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کرتی ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں اور اگر اللہ تعالٰی چاہے تو ان کے کانوں اور آنکھوں کو بیکار کر دے یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Parah: 1
Surah: 2
Verse: 20
37 Related Topics

منافقین کی چند علامات۔

رسول کی نبوت پر دلالت کرنے والی علامات

The signs of Mohammed's prophethood

منافقین کا اسلام سے رک جانا

Hypocrites' attitude towards Islam

منافقین کا رسول اللہ کو تکلیف پہنچانا

Persecution of the Prophet by hypocrites

احد کے دن منافقین کا لوٹ آنا

Hypocrisy raises its head again on the day of Uhud

غزوۃ تبوک میں منافقین کا موقف

The hypocrites' attitude in Tabouk

منافقین کی دوزخی اور مومنین کے خلوص ووقار کا ترتیب وار بیان

اﷲ تعالیٰ کی آیات پر ایمان رکھنے والوں کی علامات کا بیان

قیامت کی علامات پوری ہوچکیں، لہٰذا ایمان میں جلدی کرلو

کفار و منافقین کا بوقت موت کیا حال ہوتا ہے

جہاد سے بچنے کے لیے منافقین کی بہانے بازیاں

منافقین کو ایک موقع مزید دے کر آزمایا جائے گا

فاسقوں کی چند علامات۔

منافقین اور یہود کی سرگوشیوں اور رسول کی بدخواہی کا بیان

یہود اور منافقین کا گٹھ جوڑ اور حزب الشیطان کا بیان

منافقین کے یہود سے چند جھوٹے وعدوں اور ان کی باہمی کدورتوں کا بیان

یہود اور منافقین کی شیطان سے قدر مشترک کا بیان

منافقین کی کذب بیانی، جھوٹی قسموں اور ان کی پست ہمتی کی تفصیل

منافقین کے لیے معافی مانگنے کی ممانعت اور اس کی چند وجوہات کی وضاحت

منافقین کی تقدیری فیصوں پر ہرزہ سرائی اور ان کے مسکت وجوابات

غزوۂ احد میں منافقین کا طرز عمل

منافقین اور کفار سے جہاد کرنے کی چند شقوں کا بیان

منافقین کا طرز عبادت، نماز میں سستی

منافقین کا اخروی ٹھکانا

ہدایت و ضلالت کے آثار و علامات کا بیان

حکم جہاد اور منافقین کی حیلہ بازیاں

منافقین کا بزدلانہ کردار اور ان کے دیگر اوصاف

کفار و منافقین کے مقابلے میں نبی اہل ایمان کے لیے رحمت ہے

منافقین کے خدشات ، استہزاء اور کفر کا بیان

منافقین کے کردار اور ان کی سزا کا بیان

منافقین اور مشرکین سے جہاد کا حکم

منافقین کے بعد از اسلام کفر کرنے کا بیان اور ان کے مزید اوصاف

منافقین کے لیے کوئی معافی نہیں اگرچہ نبی ﷺ بھی ان کے لیے استغفار کریں

منافقین کی نماز جنازہ پڑھنے کی ممانعت

منافقین و کفار کو دنیا میں عذاب دینے کا ایک ربانی انداز

منافقین کی جہاد میں شریک نہ ہونے پر معذرتیں

منافقین کو دہری سزا ہوگی