۔ (۱۲۹۷۸)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: وَاللّٰہِ! لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَیَکُوْنَنَّ قَبْلَ یَوْمِ الِقِیَامَۃِ الْمَسِیْحُ الدَّجَّالُ وَکَذَّابُوْنَ ثَلاَثُوْنَ اَوْ اَکْثَرُ۔)) (مسند احمد: ۵۶۹۴)
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میںنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت سے قبل مسیح دجال کا ظہور ہو گا اور اس کے علاوہ تیس یا اس سے زیادہ کذاب بھی آئیں گے۔
Takhreej
(۱۲۹۷۸) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ أبو یعلی: ۵۷۰۶ (انظر: ۵۶۹۴)
Explanation
فوائد:… دجال سے پہلے آنے والے جھوٹوں سے مراد جھوٹے مدعیانِ نبوت ہیں، ملاحظہ ہو حدیث نمبر(۱۲۸۳۲)
12978
Sahih