وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ لِلۡغٰوِیۡنَ ﴿ۙ۹۱﴾
And Hellfire will be brought forth for the deviators,
اور گمراہ لوگوں کے لئے جہنم ظاہر کر دی جائے گی ۔
وَ قِیۡلَ لَہُمۡ اَیۡنَمَا کُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۹۲﴾
And it will be said to them, "Where are those you used to worship
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وہ کہاں ہیں؟
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ ہَلۡ یَنۡصُرُوۡنَکُمۡ اَوۡ یَنۡتَصِرُوۡنَ ﴿ؕ۹۳﴾
Other than Allah ? Can they help you or help themselves?"
جو اللہ تعالٰی کے سوا تھے ، کیا وہ تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں ۔
فَکُبۡکِبُوۡا فِیۡہَا ہُمۡ وَ الۡغَاوٗنَ ﴿ۙ۹۴﴾
So they will be overturned into Hellfire, they and the deviators
پس وہ سب اور کل گمراہ لوگ جہنم میں اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے ۔
وَ جُنُوۡدُ اِبۡلِیۡسَ اَجۡمَعُوۡنَ ﴿ؕ۹۵﴾
And the soldiers of Iblees, all together.
اور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر بھی وہاں ۔
قَالُوۡا وَ ہُمۡ فِیۡہَا یَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿ۙ۹۶﴾
They will say while they dispute therein,
آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے ۔
تَاللّٰہِ اِنۡ کُنَّا لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۹۷﴾
"By Allah , we were indeed in manifest error
کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے ۔
اِذۡ نُسَوِّیۡکُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۸﴾
When we equated you with the Lord of the worlds.
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے ۔
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۹۹﴾
And no one misguided us except the criminals.
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا ۔
فَمَا لَنَا مِنۡ شَافِعِیۡنَ ﴿۱۰۰﴾ۙ
So now we have no intercessors
اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں ۔
وَ لَا صَدِیۡقٍ حَمِیۡمٍ ﴿۱۰۱﴾
And not a devoted friend.
اور نہ کوئی ( سچا ) غم خوار دوست ۔
فَلَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾
Then if we only had a return [to the world] and could be of the believers... "
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے ۔
اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۰۳﴾
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
یہ ماجرہ یقیناً ایک زبردست نشانی ہے ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ۔
وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۰۴﴾٪ 9
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے ۔