ہٰذَا ؕ وَ اِنَّ لِلطّٰغِیۡنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ ﴿ۙ۵۵﴾
This [is so]. But indeed, for the transgressors is an evil place of return -
یہ تو ہوئی جزا ، ( یاد رکھو کہ ) سرکشوں کے لئے بڑی بری جگہ ہے ۔
جَہَنَّمَ ۚ یَصۡلَوۡنَہَا ۚ فَبِئۡسَ الۡمِہَادُ ﴿۵۶﴾
Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the resting place.
دوزخ ہے جس میں وہ جائیں گے ( آہ ) کیا ہی برا بچھونا ہے ۔
ہٰذَا ۙ فَلۡیَذُوۡقُوۡہُ حَمِیۡمٌ وَّ غَسَّاقٌ ﴿ۙ۵۷﴾
This - so let them taste it - is scalding water and [foul] purulence.
یہ ہے پس اسے چکھیں گرم پانی اور پیپ ۔
وَّ اٰخَرُ مِنۡ شَکۡلِہٖۤ اَزۡوَاجٌ ﴿ؕ۵۸﴾
And other [punishments] of its type [in various] kinds.
اس کے علاوہ اور طرح طرح کے عذاب ۔
ہٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَکُمۡ ۚ لَا مَرۡحَبًۢا بِہِمۡ ؕ اِنَّہُمۡ صَالُوا النَّارِ ﴿۵۹﴾
[Its inhabitants will say], "This is a company bursting in with you. No welcome for them. Indeed, they will burn in the Fire."
یہ ایک قوم ہے جو تمہارے ساتھ ( آگ میں ) جانے والی ہے کوئی خوش آمدید ان کے لئے نہیں ہے یہی تو جہنم میں جانے والے ہیں ۔
قَالُوۡا رَبَّنَا مَنۡ قَدَّمَ لَنَا ہٰذَا فَزِدۡہُ عَذَابًا ضِعۡفًا فِی النَّارِ ﴿۶۱﴾
They will say, "Our Lord, whoever brought this upon us - increase for him double punishment in the Fire."
وہ کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے ( کفر کی رسم ) ہمارے لئے پہلے سے نکالی ہو اس کے حق میں جہنم کی دگنی سزا کر دے ۔
وَ قَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰی رِجَالًا کُنَّا نَعُدُّہُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِ ﴿ؕ۶۲﴾
And they will say, "Why do we not see men whom we used to count among the worst?
اور جہنمی کہیں گے کیا یہ بات ہے کہ وہ لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ۔
اَتَّخَذۡنٰہُمۡ سِخۡرِیًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡہُمُ الۡاَبۡصَارُ ﴿۶۳﴾
Is it [because] we took them in ridicule, or has [our] vision turned away from them?"
کیا ہم نے ہی ان کا مذاق بنا رکھا تھا یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئی ہیں ۔
اِنَّ ذٰلِکَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَہۡلِ النَّارِ ﴿٪۶۴﴾ 13
Indeed, that is truth - the quarreling of the people of the Fire.
یقین جانو کہ دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور ہی ہوگا ۔