مسنداحمد

Musnad Ahmad

نیند کی وجہ سے وضو کا بیان

قے، ڈکار اور نکسیر سے وضو کرنے کا بیان

۔ (۷۹۳)۔عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِیْ طَلْحَۃَ أَنَّ أَبَاالدَّرْدَائِؓ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَائَ فَأَفْطَرَ، قَالَ: فَلَقِیْتُ ثَوْبَانَ مَولٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَقُلْتُ: اِنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ أَخْبَرَنِی أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَائَ فَأَفْطَرَ، قَالَ: صَدَقَ، أَنَا صَبَبْتُ لَہُ وَضُوْئَہُ۔ (مسند أحمد: ۲۲۷۴۰)

معدان بن ابی طلحہ کہتے ہیں: سیدنا ابو درداءؓ نے مجھے بتلایا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے قے کی اور پھر روزہ افطار کر دیا، اس کے بعد مسجد ِ دمشق میں مولائے رسول سیدنا ثوبانؓ سے جب میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان کو بتلایا کہ سیدنا ابو درداء ؓ نے مجھے بتلایا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے قے کی اورپھر روزہ افطار کر دیا، انھوں نے کہا: جی انھوں نے سچ کہا، پھر میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے وضو کا پانی بہایا تھا۔

۔ (۷۹۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ؓ قَالَ: اِسْتَقَائَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَفْطَرَ فَأُتِیَ بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ۔ (مسند أحمد: ۲۸۰۸۷)

۔ (دوسری سند) سیدنا ابو درداءؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے از خود قے کی تھی، اس لیے روزہ افطار کر دیا تھا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس پانی لایا گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا۔