مسنداحمد

Musnad Ahmad

نیند کی وجہ سے وضو کا بیان

رات کے پچھلے حصے تک غسلِ جنابت کو مؤخر کرنا

۔ (۹۰۹)۔ عَنْ غُضَیْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَؓ: أَرَأَیْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ فِیْ أَوَّلِ اللَّیْلِ أَوْ فِیْ آخِرِہِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا اِغْتَسَلَ فِی أَوَّلِ اللَّیْلِ وَرُبَّمَا اِغْتَسَلَ فِیْ آخِرِہِ، قُلْتُ: اَللّٰہُ أکْبَرُ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی الْأَمْرِ سَعَۃً، قُلْتُ: أَرَأَیْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُوتِرُ فِیْ أَوَّلِ اللَّیْلِ أَوْ فِیْ آخِرِہِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا أَوْتَرَ فِیْ أَوَّلِ اللَّیْلِ وَرُبَّمَا أَوْتَرَ فِیْ آخِرِہِ، قُلْتُ: اَللّٰہُ أکْبَرُ، اَلحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی الْأَمْرِ سَعَۃً، قُلْتُ: أَرَأَیْتَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَجْہَرُ بِالْقُرْآنِ أَوْ یُخَافِتُ بِہِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا جَہَرَ بِہِ وَرُبَّمَا خَافَتَ، قُلْتُ: اَللّٰہُ أکْبَرُ، اَلحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی الْأَمْرِ سَعَۃً۔ (مسند أحمد: ۲۴۷۰۶)

غُضیف بن حارث کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے کہا: اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کے شروع میں غسل کرتے تھے یا آخر میں؟ انھوں نے کہا: کبھی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کے پہلے حصے میں غسل کر لیتے تھے اور کبھی آخری حصے میں۔ میں نے کہا: اَللّٰہُ أکْبَرُ، ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی ہے، پھر میں نے کہا: اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کے پہلے حصے میں نمازِ وتر ادا کرتے تھے یا آخری حصے میں؟ انھوں نے کہا: کبھی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کے پہلے حصے میں نمازِ وتر ادا کرتے تھے اور کبھی آخری حصے میں۔ میں نے کہا: اَللّٰہُ أکْبَرُ، ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے اس معاملے میں بھی وسعت رکھی ہے،میں نے پھر کہا: اس بارے میں آپ کا خیال ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ قرآن کی تلاوت بآواز بلند کرتے تھے یا بآواز پست؟ انھوں نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ بسا اوقات جہری طور پر تلاوت کرتے تھے اور بسا اوقات سری طور پر، میں نے کہا: اَللّٰہُ أکْبَرُ، ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے اس معاملے میں بھی وسعت رکھی ہے۔

۔ (۹۱۰)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُجْنِبُ ثُمَّ یَنَامُ وَلَا یَمَسُّ مَائً حَتّٰی یَقُومَ بَعْدَ ذَالِکَ فَیَغْتَسِلُ۔ (مسند أحمد: ۲۴۶۶۲)

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو جنابت لاحق ہو جاتی تھی، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سو جاتے تھے اور پانی کو چھوتے تک نہیں تھے، پھر جب بیدار ہوتے تو غسل کرتے تھے۔

۔ (۹۱۱)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ)۔قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصِیْبُ مِنْ أَہْلِہِ مِنْ أَوَّلِ اللَّیْلِ ثُمَّ یَنَامُ وَلَا یَمَسُّ مَائً، فَاِذَا اسْتَیْقَظَ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ عَادَ اِلٰی أَہْلِہِ وَاغْتَسَلَ۔ (مسند أحمد: ۲۵۲۶۲)

۔ (دوسری سند) سیدہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کے پہلے حصے میں اپنی بیوی سے مجامعت کرتے تھے، پھر پانی کو چھوئے بغیر سو جاتے تھے، جب رات کے آخری حصے میں بیدار ہوتے تو پھر حق زوجیت ادا کرتے اور پھر غسل کرتے۔

۔ (۹۱۲)۔عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَؓ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُجْنِبُ ثُمَّ یَنَامُ ثُمَّ یَنْتَبِہُ ثُمَّ یَنَامُ۔ (مسند أحمد: ۲۷۰۸۷)

سیدہ ام سلمہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ جب جنبی ہو جاتے تو سوجاتے، پھر بیدار ہوتے اور پھر سو جاتے۔