ہَلۡ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ ضَیۡفِ اِبۡرٰہِیۡمَ الۡمُکۡرَمِیۡنَ ﴿ۘ۲۴﴾
Has there reached you the story of the honored guests of Abraham? -
کیا تجھے ابراہیم ( علیہ السلام ) کے معزز مہمانوں کی خبر بھی پہنچی ہے ؟
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَیۡہِ فَقَالُوۡا سَلٰمًا ؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡکَرُوۡنَ ﴿ۚ۲۵﴾
When they entered upon him and said, "[We greet you with] peace." He answered, "[And upon you] peace, [you are] a people unknown.
وہ جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا ، ابراہیم نے جواب سلام دیا ( اور کہا یہ تو ) اجنبی لوگ ہیں ۔
فَرَاغَ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ فَجَآءَ بِعِجۡلٍ سَمِیۡنٍ ﴿ۙ۲۶﴾
Then he went to his family and came with a fat [roasted] calf
پھر ( چپ چاپ جلدی جلدی ) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے ( کا گوشت ) لائے ۔
فَقَرَّبَہٗۤ اِلَیۡہِمۡ قَالَ اَلَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿۫۲۷﴾
And placed it near them; he said, "Will you not eat?"
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں؟
فَاَوۡجَسَ مِنۡہُمۡ خِیۡفَۃً ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ ؕ وَ بَشَّرُوۡہُ بِغُلٰمٍ عَلِیۡمٍ ﴿۲۸﴾
And he felt from them apprehension. They said, "Fear not," and gave him good tidings of a learned boy.
پھر تو دل ہی دل میں ان سے خوف زدہ ہوگئے انہوں نے کہا آپ خوف نہ کیجئے اور انہوں نے اس ( حضرت ابراہیم ) کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی ۔
فَاَقۡبَلَتِ امۡرَاَتُہٗ فِیۡ صَرَّۃٍ فَصَکَّتۡ وَجۡہَہَا وَ قَالَتۡ عَجُوۡزٌ عَقِیۡمٌ ﴿۲۹﴾
And his wife approached with a cry [of alarm] and struck her face and said, "[I am] a barren old woman!"
پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منہ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ ۔
قَالُوۡا کَذٰلِکِ ۙ قَالَ رَبُّکِ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡحَکِیۡمُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۳۰﴾
They said, "Thus has said your Lord; indeed, He is the Wise, the Knowing."
انہوں نے کہا ہاں تیرے پروردگار نے اسی طرح فرمایا ہے ، بیشک وہ حکیم و علیم ہے ۔
قَالَ فَمَا خَطۡبُکُمۡ اَیُّہَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿۳۱﴾
[Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?"
۔ ( حضرت ابراہیم علیہ السلام ) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے ( فرشتو! ) تمہارا کیا مقصد ہے؟
قَالُوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰی قَوۡمٍ مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿ۙ۳۲﴾
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals
انہوں نے جواب دیا کہ ہم گناہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
لِنُرۡسِلَ عَلَیۡہِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ طِیۡنٍ ﴿ۙ۳۳﴾
To send down upon them stones of clay,
تاکہ ہم ان پر مٹی کے کنکر برسائیں ۔
مُّسَوَّمَۃً عِنۡدَ رَبِّکَ لِلۡمُسۡرِفِیۡنَ ﴿۳۴﴾
Marked in the presence of your Lord for the transgressors."
جو تیرے رب کی طرف سے نشان زدہ ہیں ان حد سے گزر جانے والوں کے لئے ۔
فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ کَانَ فِیۡہَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿ۚ۳۵﴾
So We brought out whoever was in the cities of the believers.
پس جتنے ایمان والے وہاں تھے ہم نے انہیں نکال لیا ۔
فَمَا وَجَدۡنَا فِیۡہَا غَیۡرَ بَیۡتٍ مِّنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿ۚ۳۶﴾
And We found not within them other than a [single] house of Muslims.
اور ہم نے وہاں مسلمانوں کا صرف ایک ہی گھر پایا ۔
وَ تَرَکۡنَا فِیۡہَاۤ اٰیَۃً لِّلَّذِیۡنَ یَخَافُوۡنَ الۡعَذَابَ الۡاَلِیۡمَ ﴿ؕ۳۷﴾
And We left therein a sign for those who fear the painful punishment.
اور ہم نے ان کے لئے جو دردناک عذاب کا ڈر رکھتے ہیں ایک ( کامل ) علامت چھوڑی ۔