حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بت توڑنے اور آگ میں ڈالے جانے کا واقعہ

20 Verses on This Topic

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ رُشۡدَہٗ مِنۡ قَبۡلُ وَ کُنَّا بِہٖ عٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۵۱﴾

And We had certainly given Abraham his sound judgement before, and We were of him well-Knowing

یقیناً ہم نے اس سے پہلے ابراہیم کو اسکی سمجھ بوجھ بخشی تھی اور ہم اسکے احوال سے بخوبی واقف تھے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 51

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖ مَا ہٰذِہِ التَّمَاثِیۡلُ الَّتِیۡۤ اَنۡتُمۡ لَہَا عٰکِفُوۡنَ ﴿۵۲﴾

When he said to his father and his people, "What are these statues to which you are devoted?"

جبکہ اس نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ مورتیاں جن کے تم مجاور بنے بیٹھے ہو کیا ہیں؟

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 52

قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَہَا عٰبِدِیۡنَ ﴿۵۳﴾

They said, "We found our fathers worshippers of them."

سب نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو انہی کی عبادت کرتے ہوئے پایا ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 53

قَالَ لَقَدۡ کُنۡتُمۡ اَنۡتُمۡ وَ اٰبَآؤُکُمۡ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۵۴﴾

He said, "You were certainly, you and your fathers, in manifest error."

آپ نے فرمایا! پھر تو تم اور تمہارے باپ دادا سبھی یقیناً کھلی گمراہی میں مبتلا رہے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 54

قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا بِالۡحَقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِیۡنَ ﴿۵۵﴾

They said, "Have you come to us with truth, or are you of those who jest?"

کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس سچ مچ حق لائے ہیں یا یوں ہی مذاق کر رہے ہیں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 55

قَالَ بَلۡ رَّبُّکُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ الَّذِیۡ فَطَرَہُنَّ ۫ ۖوَ اَنَا عَلٰی ذٰلِکُمۡ مِّنَ الشّٰہِدِیۡنَ ﴿۵۶﴾

He said, "[No], rather, your Lord is the Lord of the heavens and the earth who created them, and I, to that, am of those who testify.

آپ نے فرمایا نہیں درحقیقت تم سب کا پروردگار تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے میں تو اسی بات کا گواہ اور قائل ہوں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 56

وَ تَاللّٰہِ لَاَکِیۡدَنَّ اَصۡنَامَکُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِیۡنَ ﴿۵۷﴾

And [I swear] by Allah , I will surely plan against your idols after you have turned and gone away."

اور اللہ کی قسم میں تمہارے ان معبودوں کے ساتھ جب تم علیحدہ پیٹھ پھیر کر چل دو گے ایک چال چلوں گا ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 57

فَجَعَلَہُمۡ جُذٰذًا اِلَّا کَبِیۡرًا لَّہُمۡ لَعَلَّہُمۡ اِلَیۡہِ یَرۡجِعُوۡنَ ﴿۵۸﴾

So he made them into fragments, except a large one among them, that they might return to it [and question].

پس اس نےان سب کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہاں صرف بڑے بت کو چھوڑ دیا یہ بھی اس لئے کہ وہ سب اس کی طرف ہی لوٹیں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 58

قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَاۤ اِنَّہٗ لَمِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۹﴾

They said, "Who has done this to our gods? Indeed, he is of the wrongdoers."

کہنے لگے ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ کس نے کیا؟ ایسا شخص تو یقیناً ظالموں میں سے ہے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 59

قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًی یَّذۡکُرُہُمۡ یُقَالُ لَہٗۤ اِبۡرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۰﴾

They said, "We heard a young man mention them who is called Abraham."

بولے ہم نے ایک نوجوان کو ان کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا تھا جسے ابراہیم ( علیہ السلام ) کہا جاتا ہے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 60

قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِہٖ عَلٰۤی اَعۡیُنِ النَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَشۡہَدُوۡنَ ﴿۶۱﴾

They said, "Then bring him before the eyes of the people that they may testify."

سب نے کہا اچھا اسے مجمع میں لوگوں کی نگاہوں کے سامنے لاؤ تاکہ سب دیکھیں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 61

قَالُوۡۤا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَا یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۲﴾

They said, "Have you done this to our gods, O Abraham?"

کہنے لگے! اے ابراہیم ( علیہ السلام ) کیا تو نے ہی ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حرکت کی ہے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 62

قَالَ بَلۡ فَعَلَہٗ ٭ۖ کَبِیۡرُہُمۡ ہٰذَا فَسۡئَلُوۡہُمۡ اِنۡ کَانُوۡا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۳﴾

He said, "Rather, this - the largest of them - did it, so ask them, if they should [be able to] speak."

آپ نے جواب دیا بلکہ اس کام کو ان کے بڑے نے کیا ہے تم اپنے خداؤں سے ہی پوچھ لو اگر یہ بولتے چالتے ہوں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 63

فَرَجَعُوۡۤا اِلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّکُمۡ اَنۡتُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿ۙ۶۴﴾

So they returned to [blaming] themselves and said [to each other], "Indeed, you are the wrongdoers."

پس یہ لوگ اپنے دلوں میں قائل ہوگئے اور کہنے لگے واقعی ظالم تو تم ہی ہو ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 64

ثُمَّ نُکِسُوۡا عَلٰی رُءُوۡسِہِمۡ ۚ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا ہٰۤؤُلَآءِ یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۵﴾

Then they reversed themselves, [saying], "You have already known that these do not speak!"

پھر اپنے سروں کے بل اوندھے ہوگئے ( اور کہنے لگے کہ ) یہ توتجھے بھی معلوم ہے کہ یہ بولنے چالنے والے نہیں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 65

قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُکُمۡ شَیۡئًا وَّ لَا یَضُرُّکُمۡ ﴿ؕ۶۶﴾

He said, "Then do you worship instead of Allah that which does not benefit you at all or harm you?

اللہ کے خلیل نے اسی وقت فرمایا افسوس! کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ بھی نفع پہنچا سکیں نہ نقصان ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 66

اُفٍّ لَّکُمۡ وَ لِمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۷﴾

Uff to you and to what you worship instead of Allah . Then will you not use reason?"

تف ہے تم پر اور ان پر جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو ۔ کیا تمہیں اتنی سی عقل بھی نہیں ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 67

قَالُوۡا حَرِّقُوۡہُ وَ انۡصُرُوۡۤا اٰلِہَتَکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ فٰعِلِیۡنَ ﴿۶۸﴾

They said, "Burn him and support your gods - if you are to act."

کہنے لگے کہ اسے جلا دو اور اپنے خداؤں کی مدد کرو اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 68

قُلۡنَا یٰنَارُ کُوۡنِیۡ بَرۡدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰۤی اِبۡرٰہِیۡمَ ﴿ۙ۶۹﴾

Allah said, "O fire, be coolness and safety upon Abraham."

ہم نے فرما دیا اے آگ! تو ٹھندی پڑ جا اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کے لئے سلامتی ( اور آرام کی چیز ) بن جا!

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 69

وَ اَرَادُوۡا بِہٖ کَیۡدًا فَجَعَلۡنٰہُمُ الۡاَخۡسَرِیۡنَ ﴿ۚ۷۰﴾

And they intended for him harm, but We made them the greatest losers.

گو انہوں نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کا برا چاہا ، لیکن ہم نے انہیں ناکام بنا دیا ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 70
40 Related Topics

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بت توڑنے اور آگ میں ڈالے جانے کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور معبود برحق کے چند کمالات کا بیان

حضرت سلیمان علیہ السلام اور چیونٹی کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت توحید اور صفات الٰہی کا بیان

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی کافر قوم میں ایک فیصلہ کن بحث

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مشرکوں اور ان کے معبودوں کے ساتھ رویہ

مچھلی کے حضرت یونس علیہ السلام کو نگلنے کا واقعہ

حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری اور صحت یابی کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاں خوش خبری دینے کے لیے فرشتوں کی آمد اور قوم لوط پر عذاب الٰہی کا بیان

کفار سے مودت کے ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اسوۂ حسنہ اختیار کرنا چاہیے

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آزمائشوں میں کامیابی اور پھر انعام کا بیان

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور نمرود کے مابین ’’معبود برحق‘‘ کے موضوع پر فیصلہ کن مناظرہ۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام ازروئے مذہب کون تھے؟

حضرت ابراہیم علیہ السلام

حضرت آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے باپ اور اپنی قوم کو سمجھانے کا ایک انداز

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے کوہ طور پر چلے جانے کے بعد ’’بچھڑا‘‘ معبود بنالیا گیا

مشرکین کے لیے استغفار نہ کرنے کا حکم اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نمونہ

حضرت نوح علیہ السلام کو ’’بشر‘‘ کہہ کر ٹھکرا دیا گیا، تفصیلی واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام، ان کے اہل خانہ اور فرشتوں کو گفتگو کا ایک منظر

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی چند فکرانگیز دعائیں

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی چند امتیازی خصوصیات کا بیان

حضرت زکریا علیہ السلام کا عالم پیری میں اﷲ سے بیٹا مانگنے کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے باپ کو وعظ کرتے ہیں

حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اولاد کب ملی؟

حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس کا واقعہ

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے تعمیر کعبہ اور اعلان حج فرمانے کا تذکرہ

ابراہیم علیہ السلام کے مہمان کا قصہ

The story of Abraham's guests

حضرت موسیٰ علیہ السلام کا اپنے بھائی ہارون کو نبی بنوانے کے لیے عرض کرنا

حضرت موسیٰ علیہ السلام فرعون کے سامنے

حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کے طبقہ امراء کے حالات اور ان کا انجام

حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کی دنیاوی ترقی عذاب الٰہی کے سامنے کچھ کام نہ آئی

حضرت صالح علیہ السلام کا معجزہ طلب کرکے تسلیم حق سے انکار اور ان کی سزا

حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی حالت زار اور عذاب الٰہی کا منظر

حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم کی معاشرتی خامیاں اور ان کا انجام

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کوہ طور پر اپنے رب سے ملاقات

حضرت صالح علیہ السلام کے قتل کے منصوبے لیکن ’’چاہ کن را چاہ درپیش‘‘

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے قبل فرعونی ظلم و ستم کا عروج

حضرت موسیٰ علیہ السلام عالم شیر خوارگی سے مصر لے کر سے خروج تک