قَالَ فَمَا خَطۡبُکُمۡ اَیُّہَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿۵۷﴾
[Abraham] said, "Then what is your business [here], O messengers?"
پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے ( فرشتو ) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟
قَالُوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰی قَوۡمٍ مُّجۡرِمِیۡنَ ﴿ۙ۵۸﴾
They said, "Indeed, we have been sent to a people of criminals,
انہوں نے جواب دیا کہ ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوۡہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۙ۵۹﴾
Except the family of Lot; indeed, we will save them all
مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو توضرور بچالیں گے ۔
اِلَّا امۡرَاَتَہٗ قَدَّرۡنَاۤ ۙ اِنَّہَا لَمِنَ الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۶۰﴾٪ 4
Except his wife." Allah decreed that she is of those who remain behind.
سوائے اس ( لوط ) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی رہ جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے ۔
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِ ۣ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿ۙ۶۱﴾
And when the messengers came to the family of Lot,
جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے ۔
قَالَ اِنَّکُمۡ قَوۡمٌ مُّنۡکَرُوۡنَ ﴿۶۲﴾
He said, "Indeed, you are people unknown."
تو انہوں ( لوط علیہ السلام ) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو ۔
قَالُوۡا بَلۡ جِئۡنٰکَ بِمَا کَانُوۡا فِیۡہِ یَمۡتَرُوۡنَ ﴿۶۳﴾
They said, "But we have come to you with that about which they were disputing,
ا نہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وہ چیز لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے ۔
وَ اَتَیۡنٰکَ بِالۡحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ ﴿۶۴﴾
And we have come to you with truth, and indeed, we are truthful.
ہم تو تیرے پاس ( صریح ) حق لائے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے ۔
So set out with your family during a portion of the night and follow behind them and let not anyone among you look back and continue on to where you are commanded."
اب تو اپنے خاندان سمیت اس رات کے کسی حصہ میں چل دے اور آپ ان کے پیچھے رہنا ، اور ( خبردار ) تم میں سے کوئی ( پیچھے ) مڑ کر بھی نہ دیکھے اور جہاں کا تمہیں حکم کیا جا رہا ہے وہاں چلے جانا ۔
وَ قَضَیۡنَاۤ اِلَیۡہِ ذٰلِکَ الۡاَمۡرَ اَنَّ دَابِرَ ہٰۤؤُلَآءِ مَقۡطُوۡعٌ مُّصۡبِحِیۡنَ ﴿۶۶﴾
And We conveyed to him [the decree] of that matter: that those [sinners] would be eliminated by early morning.
اورہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہو تے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی ۔
وَ جَآءَ اَہۡلُ الۡمَدِیۡنَۃِ یَسۡتَبۡشِرُوۡنَ ﴿۶۷﴾
And the people of the city came rejoicing.
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے ۔
قَالَ اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ ضَیۡفِیۡ فَلَا تَفۡضَحُوۡنِ ﴿ۙ۶۸﴾
[Lot] said, "Indeed, these are my guests, so do not shame me.
۔ ( لوط علیہ السلام نے ) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو ۔
وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ لَا تُخۡزُوۡنِ ﴿۶۹﴾
And fear Allah and do not disgrace me."
اللہ تعالٰی سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو ۔
قَالُوۡۤا اَوَ لَمۡ نَنۡہَکَ عَنِ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۰﴾
They said, "Have we not forbidden you from [protecting] people?"
وہ بولے کیا ہم نے تجھے دنیا بھر ( کی ٹھیکیداری ) سے منع نہیں کر رکھا؟
قَالَ ہٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیۡۤ اِنۡ کُنۡتُمۡ فٰعِلِیۡنَ ﴿ؕ۷۱﴾
[Lot] said, "These are my daughters - if you would be doers [of lawful marriage]."
۔ ( لوط علیہ السلام نے ) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں ۔
لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ لَفِیۡ سَکۡرَتِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۷۲﴾
By your life, [O Muhammad], indeed they were, in their intoxication, wandering blindly.
تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے ۔
فَاَخَذَتۡہُمُ الصَّیۡحَۃُ مُشۡرِقِیۡنَ ﴿ۙ۷۳﴾
So the shriek seized them at sunrise.
پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا ۔
فَجَعَلۡنَا عَالِیَہَا سَافِلَہَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ حِجَارَۃً مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ﴿ؕ۷۴﴾
And We made the highest part [of the city] its lowest and rained upon them stones of hard clay.
بالآخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر برسائے ۔
اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّلۡمُتَوَسِّمِیۡنَ ﴿۷۵﴾
Indeed in that are signs for those who discern.
بلاشبہ بصیرت والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَ اِنَّہَا لَبِسَبِیۡلٍ مُّقِیۡمٍ ﴿۷۶﴾
And indeed, those cities are [situated] on an established road.
یہ بستی ایسی راہ پر ہے جو برابر چلتی رہتی ( عام گذرگاہ ) ہے ۔