عَلَّمَہٗ شَدِیۡدُ الۡقُوٰی ۙ﴿۵﴾
Taught to him by one intense in strength -
اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے ۔
ذُوۡ مِرَّۃٍ ؕ فَاسۡتَوٰی ۙ﴿۶﴾
One of soundness. And he rose to [his] true form
جو زور آور ہے پھر وہ سیدھا کھڑا ہوگیا ۔
وَ ہُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰی ؕ﴿۷﴾
While he was in the higher [part of the] horizon.
اور وہ بلند آسمان کے کناروں پر تھا ۔
فَکَانَ قَابَ قَوۡسَیۡنِ اَوۡ اَدۡنٰی ۚ﴿۹﴾
And was at a distance of two bow lengths or nearer.
پس وہ دو کمانوں کے بقدر فاصلہ پر رہ گیا بلکہ اس سے بھی کم ۔
فَاَوۡحٰۤی اِلٰی عَبۡدِہٖ مَاۤ اَوۡحٰی ﴿ؕ۱۰﴾
And he revealed to His Servant what he revealed.
پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچا ئی ۔
مَا کَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰی ﴿۱۱﴾
The heart did not lie [about] what it saw.
دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے ( پیغمبر نے ) دیکھا ۔
اَفَتُمٰرُوۡنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰی ﴿۱۲﴾
So will you dispute with him over what he saw?
کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو ( پیغمبر ) دیکھتے ہیں ۔
وَ لَقَدۡ رَاٰہُ نَزۡلَۃً اُخۡرٰی ﴿ۙ۱۳﴾
And he certainly saw him in another descent
اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا ۔
عِنۡدَ سِدۡرَۃِ الۡمُنۡتَہٰی ﴿۱۴﴾
At the Lote Tree of the Utmost Boundary -
سدرۃ المنتہیٰ کے پاس ۔
عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵﴾
Near it is the Garden of Refuge -
اسی کے پاس جنت الماویٰ ہے ۔
اِذۡ یَغۡشَی السِّدۡرَۃَ مَا یَغۡشٰی ﴿ۙ۱۶﴾
When there covered the Lote Tree that which covered [it].
جب کہ سدرہ کو چھپائے لیتی تھی وہ چیز جو اس پر چھا رہی تھی ۔
مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَ مَا طَغٰی ﴿۱۷﴾
The sight [of the Prophet] did not swerve, nor did it transgress [its limit].
نہ تو نگاہ بہکی نہ حد سے بڑھی ۔
لَقَدۡ رَاٰی مِنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِ الۡکُبۡرٰی ﴿۱۸﴾
He certainly saw of the greatest signs of his Lord.
یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں ۔