دوران خطبہ باتیں کرنے سے رکے رہنے، لیکن کسی مصلحت کے لیے امام سے بات کرنے یا
امام کا بات کرنے کی رخصت اور کسی معاملے کے واقع ہو جانے کی وجہ سے خطبہ منقطع کر دینے کا بیان
۔ (۲۸۰۲) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِکَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالْاِمَامُ یَخْطُبُ أَنْصِتْ فَقَدْ لَغَیْتَ۔)) قَالَ سُفْیَانُ قَالَ أَبُو الزِّنَادِ ھِیَ لُغَۃُ أَبِی ھُرَیْرَۃَ۔ (مسند احمد: ۷۳۲۸)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو جمعہ کے دن اپنے ساتھی کو کہے، جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو، کہ تو خاموش ہوجا تو تحقیق تو لغو کام کرے گا۔ ابوزناد نے کہا: لَغَوْتَ کو لَغَیْتَ پڑھنا سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی لغت ہے۔
2802
Sahih