فرعونی لشکر کی غرقابی کی جانب پیش قدمی

17 Verses on This Topic

وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِیۡۤ اِنَّکُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ ﴿۵۲﴾

And We inspired to Moses, "Travel by night with My servants; indeed, you will be pursued."

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کئے جاؤ گے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 52

فَاَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِی الۡمَدَآئِنِ حٰشِرِیۡنَ ﴿ۚ۵۳﴾

Then Pharaoh sent among the cities gatherers

فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 53

اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ لَشِرۡ ذِمَۃٌ قَلِیۡلُوۡنَ ﴿ۙ۵۴﴾

[And said], "Indeed, those are but a small band,

کہ یقیناً یہ گروہ بہت ہی کم تعداد میں ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 54

وَ اِنَّہُمۡ لَنَا لَغَآئِظُوۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾

And indeed, they are enraging us,

اور اس پر یہ ہمیں سخت غضبناک کر رہے ہیں ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 55

وَ اِنَّا لَجَمِیۡعٌ حٰذِرُوۡنَ ﴿ؕ۵۶﴾

And indeed, we are a cautious society... "

اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 56

فَاَخۡرَجۡنٰہُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۵۷﴾

So We removed them from gardens and springs

بالآخر ہم نے انہیں باغات سے اور چشموں سے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 57

وَّ کُنُوۡزٍ وَّ مَقَامٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۙ۵۸﴾

And treasures and honorable station -

اور خزانوں سے ۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 58

کَذٰلِکَ ؕ وَ اَوۡرَثۡنٰہَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ﴿ؕ۵۹﴾

Thus. And We caused to inherit it the Children of Israel.

اسی طرح ہوا اور ہم نے ان ( تمام ) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 59

فَاَتۡبَعُوۡہُمۡ مُّشۡرِقِیۡنَ ﴿۶۰﴾

So they pursued them at sunrise.

پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 60

فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰۤی اِنَّا لَمُدۡرَکُوۡنَ ﴿ۚ۶۱﴾

And when the two companies saw one another, the companions of Moses said, "Indeed, we are to be overtaken!"

پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا ، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تویقیناً پکڑ لئے گئے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 61

قَالَ کَلَّا ۚ اِنَّ مَعِیَ رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ ﴿۶۲﴾

[Moses] said, "No! Indeed, with me is my Lord; He will guide me."

موسٰی نے کہا ہرگز نہیں ، یقین مانو ، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 62

فَاَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی اَنِ اضۡرِبۡ بِّعَصَاکَ الۡبَحۡرَ ؕ فَانۡفَلَقَ فَکَانَ کُلُّ فِرۡقٍ کَالطَّوۡدِ الۡعَظِیۡمِ ﴿ۚ۶۳﴾

Then We inspired to Moses, "Strike with your staff the sea," and it parted, and each portion was like a great towering mountain.

ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی لاٹھی مار پس اسی وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہوگیا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 63

وَ اَزۡلَفۡنَا ثَمَّ الۡاٰخَرِیۡنَ ﴿ۚ۶۴﴾

And We advanced thereto the pursuers.

اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک لا کھڑا کر دیا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 64

وَ اَنۡجَیۡنَا مُوۡسٰی وَ مَنۡ مَّعَہٗۤ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۚ۶۵﴾

And We saved Moses and those with him, all together.

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اور اس کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 65

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِیۡنَ ﴿ؕ۶۶﴾

Then We drowned the others.

پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 66

اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۶۷﴾

Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.

یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کے اکثر لوگ ایمان والے نہیں ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 67

وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۶۸﴾٪  8

And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.

اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب و مہربان ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 68
26 Related Topics

فرعونی لشکر کی غرقابی کی جانب پیش قدمی

فرعون، ہامان اور فرعونی لشکر کا تکبر او ران کا انجام

تمام لشکر کر الرٹ رہنا

Massing up soldiers

ثابت قدمی

Righteousness

ثابت قدمی

Steadfastness

لشکر کے امیر پر واجبات

Responsibilities of the army's commander

اللہ تعالیٰ کا انبیاء کو ثابت قدمی عطا کرنا

Allah's seteadfasting of the Prophets

ابلیس اور اس کے لشکر کی صفات

The attribute of Satan and his soldiers

حیاء اللہ کی جانب سے ہے

Bashfulness is part of truth

کفار کے لشکر کا شکست کھانا

Al-Ahzab failure and their driven away

فرعون اور اس کے لشکر کو ہلاک کرنا

Destruction of the Pharaoh and his army

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے قبل فرعونی ظلم و ستم کا عروج

مال میں کمی بیشی اﷲ کی جانب سے ہے، لہٰذا اﷲ تعالیٰ کے مالی احکام قبول کرو

روز قیامت مجرموں کی حواس باختگی اور مومنوں کی ثابت قدمی کا بیان

کائنات کی ہر چیزاپنے وقت مقررہ کی جانب رواں دواں ہے

پرہیزگاروں کی جنت کی جانب روانگی کا روح پرور نظارہ

فرعونی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو سنگسار کرنا چاہتے تھے لیکن …

فرعونی مال و متاع پر بنی اسرائیل کے قبضے کا تذکرہ

قرآن کریم میں اختلاف ا نہ ہونا اس کے من جانب اﷲ ہونے کی دلیل ہے

ایک سے زائد بیویاں رکھنے کی صورت میں کسی ایک کی جانب زیادہ جھکاؤ نہ رکھیں

جادوگروں کو فرعون کی دھمکیاں اور ان کی ثابت قدمی

فرعونی ’’عذاب الٰہی‘‘ کے گرداب میں

لشکر کفار میں شیطان کی موجودگی کے باوجود پسپائی

فرعون کی غرقابی کا منظر

’’میں تمہارے جیسا بشر ہوں، لیکن میری جانب وحی آتی ہے‘‘ اعلان محمد ﷺ

حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مصر سے نکلنا اور فرعونی تعاقب