قیا مت کی ضرورت اور مر کر جینے کا ثبوت

171 Verses on This Topic

وَّ کُنۡتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰثَۃً ؕ﴿۷﴾

And you become [of] three kinds:

اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے ۔

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 7

نَحۡنُ خَلَقۡنٰکُمۡ فَلَوۡ لَا تُصَدِّقُوۡنَ ﴿۵۷﴾

We have created you, so why do you not believe?

ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 57

اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَ ﴿ؕ۵۸﴾

Have you seen that which you emit?

اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو ۔

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 58

ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَہٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ ﴿۵۹﴾

Is it you who creates it, or are We the Creator?

کیا اس کا ( انسان ) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 59

نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَیۡنَکُمُ الۡمَوۡتَ وَ مَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِیۡنَ ﴿ۙ۶۰﴾

We have decreed death among you, and We are not to be outdone

ہم ہی نے تم میں موت کو معین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں ۔

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 60

عَلٰۤی اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَکُمۡ وَ نُنۡشِئَکُمۡ فِیۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۶۱﴾

In that We will change your likenesses and produce you in that [form] which you do not know.

کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم ( بالکل ) بے خبر ہو ۔

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 61

وَ لَقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَۃَ الۡاُوۡلٰی فَلَوۡ لَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۶۲﴾

And you have already known the first creation, so will you not remember?

تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟

Parah: 27
Surah: 56
Verse: 62

اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَہٗ ؕ﴿۳﴾

Does man think that We will not assemble his bones?

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 3

بَلٰی قٰدِرِیۡنَ عَلٰۤی اَنۡ نُّسَوِّیَ بَنَانَہٗ ﴿۴﴾

Yes. [We are] Able [even] to proportion his fingertips.

ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کر دیں ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 4

بَلۡ یُرِیۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِیَفۡجُرَ اَمَامَہٗ ۚ﴿۵﴾

But man desires to continue in sin.

بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 5

یَسۡئَلُ اَیَّانَ یَوۡمُ الۡقِیٰمَۃِ ؕ﴿۶﴾

He asks, "When is the Day of Resurrection?"

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 6

فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُ ۙ﴿۷﴾

So when vision is dazzled

پس جس وقت کہ نگاہ پتھرا جائے گی ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 7

وَ خَسَفَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۸﴾

And the moon darkens

اور چاند بے نور ہو جائے گا ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 8

وَ جُمِعَ الشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۹﴾

And the sun and the moon are joined,

اور سورج اور چاند جمع کر دیئے جائیں گے ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 9

یَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍ اَیۡنَ الۡمَفَرُّ ﴿ۚ۱۰﴾

Man will say on that Day, "Where is the [place of] escape?"

اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 10

کَلَّا لَا وَزَرَ ﴿ؕ۱۱﴾

No! There is no refuge.

نہیں نہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 11

اِلٰی رَبِّکَ یَوۡمَئِذِ ۣ الۡمُسۡتَقَرُّ ﴿ؕ۱۲﴾

To your Lord, that Day, is the [place of] permanence.

آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاہ ہے ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 12

اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ یُّتۡرَکَ سُدًی ﴿ؕ۳۶﴾

Does man think that he will be left neglected?

کیا انسان یہ سمجھتا ہے کے اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 36

اَلَمۡ یَکُ نُطۡفَۃً مِّنۡ مَّنِیٍّ یُّمۡنٰی ﴿ۙ۳۷﴾

Had he not been a sperm from semen emitted?

کیا وہ ایک گاڑھے پانی کا قطرہ نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 37

ثُمَّ کَانَ عَلَقَۃً فَخَلَقَ فَسَوّٰی ﴿ۙ۳۸﴾

Then he was a clinging clot, and [ Allah ] created [his form] and proportioned [him]

پھر لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا ۔

Parah: 29
Surah: 75
Verse: 38
0 Related Topics