مسنداحمد

Musnad Ahmad

خلافت و امارت کے مسائل

فصل: اس حکمران کی وعید کا بیان جو رعایاکے امور کے سامنے رکاوٹیں ڈالتا ہے

۔ (۱۲۰۵۳)۔ عَنْ أَبِی الشَّمَّاخِ الْأَزْدِیِّ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَہُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، أَتٰی مُعَاوِیَۃَ فَدَخَلَ عَلَیْہِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((مَنْ وَلِیَ أَمْرًا مِنْ أَمْرِ النَّاسِ ثُمَّ أَغْلَقَ بَابَہُ دُونَ الْمِسْکِینِ وَالْمَظْلُومِ أَوْ ذِی الْحَاجَۃِ أَغْلَقَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی دُونَہُ أَبْوَابَ رَحْمَتِہِ عِنْدَ حَاجَتِہِ وَفَقْرِہِ أَفْقَرَ مَا یَکُونُ إِلَیْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۳۷)

ابو الشماخ ازدی اپنے ایک چچا زاد بھائی، جو کہ صحابہ میں سے تھے، سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاں گئے اور کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی لوگوں پر حاکم بنا اور اس نے مسکین، مظلوم یا ضرورت مند سے اپنا دروازہ بند کیا، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت اور فقر کے موقع پر اس پر اپنی رحمت کے دروازے بند کر دے گا، جبکہ وہ اس کی رحمت کا شدید محتاج ہوگا۔

۔ (۱۲۰۵۴)۔ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ وَلِیَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَیْئًا، فَاحْتَجَبَ عَنْ أُولِی الضَّعْفَۃِ وَالْحَاجَۃِ، احْتَجَبَ اللّٰہُ عَنْہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ (مسند احمد: ۲۲۴۲۶)

سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس آدمی کو لوگوں پر حکمرانی حاصل ہو اور وہ کمزروں اور ضرورت مندوں سے الگ تھلگ ہو جائے (اور ان کی ضروریات پوری نہ کرے) تو روزِ قیامت اللہ تعالیٰ اس سے منہ موڑ لے گا۔

۔ (۱۲۰۵۵)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ: حَدَّثَنِی أَبُو حَسَنٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ مُرَّۃَ قَالَ لِمُعَاوِیَۃَ: یَا مُعَاوِیَۃُ! إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَا مِنْ إِمَامٍ أَوْ وَالٍ یُغْلِقُ بَابَہُ دُونَ ذَوِی الْحَاجَۃِ وَالْخَلَّۃِ وَالْمَسْکَنَۃِ إِلَّا أَغْلَقَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَبْوَابَ السَّمَائِ، دُونَ حَاجَتِہِ وَخَلَّتِہِ وَمَسْکَنَتِہِ۔)) قَالَ: فَجَعَلَ مُعَاوِیَۃُ رَجُلًا عَلَی حَوَائِجِ النَّاسِ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۹۶)

ابو الحسن سے روایت ہے کہ عمروبن مرہ نے سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اے معاویہ! میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو حاکم ضرورت مندوں اور مسکینوں کے سامنے اپنا دروازہ بند کر دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت، حاجت اورمسکینی کے وقت آسمان کے دروازے بند کر دیتا ہے۔ اس کے بعد سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک شخص مقرر کر دیا، جو لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھتا تھا۔