TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

خریدار کو قبضے میں لینے سے پہلے خریدی ہوئی چیز کو آگے فروخت کر دینے کی ممانعت کا بیان

Chapter 24 of خریدوفروخت، ذرائع آمدنی اور تجارت کے متعلقہ امور کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 24 of 48 · 10 Hadith
۔ (۵۸۷۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا ابْتَعْتُمْ طَعَامًا فَلَا تَبِیْعُوْہُ حَتّٰی تَقْبِضُوْہُ)) (مسند احمد: ۱۴۵۶۴)
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم جب کوئی اناج خریدو تو اسے قبضہ میں لینے سے پہلے آگے فروخت نہ کرو۔
Takhreej
(۵۸۷۸) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۲۹ (انظر: ۱۴۵۱۰)
5878
Sahih
۔ (۵۸۷۹)۔ عَنْ حَکِیْمِ بْنِ حِزَامٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی أَشْتَرِیْ بُیُوْعًا فَمَا یَحِلُّ لِیْ مِنْہَا وَمَا یَحْرُمُ عَلَیَّ؟ قَالَ: ((فَاِذَا اشْتَرَیْتَ بَیْعًا فَـلَا تَبِعْہُ حَتّٰی تَقْبِضَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۵۳۹۰)
۔ سیدنا حکیم بن حرام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں کچھ چیزیں خریدتا ہوں تو ان میں میرے لیے حلال کون سی ہیں اور حرام کون سی ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم کوئی چیز خریدو تو اسے اس وقت تک آگے فرو خت نہ کرو، جب تک اسے قبضہ میں نہ لے لو۔
Takhreej
(۵۸۷۹) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ النسائی:۷/ ۲۸۶ (انظر: ۱۵۳۱۶)
5879
Sahih
۔ (۵۸۸۰)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَھْلِ الشَّامِ بِزَیْتٍ فَسَاوَمْتُہُ فِیْمَنْ سَاوَمَہُ مِنَ التُّجَّارِ حَتَّی ابْتَعْتُہُ مِنْہُ، حَتّٰی قَالَ: فَقَامَ إلیَّ رَجُلٌ فَرَبَّحَنِیْ فِیْہِ حَتّٰی أَرْضَانِیْ قَالَ: فَأَخَذْتُ بِیَدِہِ لِأَضْرِبَ عَلَیْہَا فَأَخَذَ رَجُلٌ بِذِرَاعِیْ مِنْ خَلْفِیْ فَالْتَفَتُّ فَاِذَا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فقَالَ: لَا تَبِعْہُ حَیْثُ ابْتَعْتَہُ حَتّٰی تَحُوْزَہُ إِلٰی رَحْلِکَ فَاِنَّ رَسُوْل اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ نَہٰی عَنْ ذٰلِکَ فَأَمْسَکْتُ یَدِیْ۔ (مسند احمد: ۲۲۰۰۸)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: شام کاایک آدمی تیل لے کرآیا، تاجر وںنے اس سے سود ے بازی شروع کردی، میں بھی ان میں شریک تھا اور میں نے اس سے خریدلیا، اسی مقام پر ایک آدمی خریدنے کے لئے سامنے آگیا، اس نے مجھے معقو ل منافع کی پیش کش کی اور اس نے مجھے سودا کرنے پر راضی کر لیا، پس میں نے اس کا ہاتھ پکڑا تاکہ (سودا پکا کرنے کے لیے) اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ پر ماروں، لیکن اتنے میں کسی نے پیچھے سے میرا بازو پکڑا، جب میںنے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا زیدبن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، انہوں نے کہا: جہاں کوئی چیز خریدو تو اس کو آگے فروخت کرنے سے پہلے اپنے گھر میں لے جاؤ، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس چیز سے منع فرمایا ہے، پس میں نے اپنا ہاتھ روک لیا۔
Takhreej
(۵۸۸۰) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۹۹ (انظر: ۲۱۶۶۸)
5880
Sahih
۔ (۵۸۸۱)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ اَنَّ صِکَاکَ التُّجَّارِ خَرَجَتْ فَاسْتَأْذَنَ التُّجَّارُ مَرْوَانَ فِیْ بَیْعِہَا، فَأَذِنَ لَھُمْ، فَدَخَلَ أَبُوْہُرَیْرَۃَ عَلَیْہِ فَقَالَ لَہُ: أَذِنْتَ فِیْ بَیْعِ الرِّبَا وَقَدْ نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُشْتَرَی الطَّعَامُ ثُمَّ یُبَاعَ حَتّٰییُسْتَوْفَی، قَالَ سُلَیْمَانُ: فَرَأَیْتُ مَرْوَانَ بَعَثَ الْحَرَسَ فَجَعَلُوْا یَنْتَزِعُوْنَ الصِّکَاکَ مِنْ أَیْدِیْ مَنْ لَایُتَحَرَّجُ مِنْہُمْ۔ (مسند احمد: ۸۳۴۷)
۔ سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ جن تاجروںکے پاس چیک تھے، وہ نکلے اور مروان سے ان چیکوں کو بیچنے کی اجازت لی، اس نے ان کو اجازت دے دی، اتنے سیدنا ابوہر یرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مروان کے پاس پہنچ گئے اور انھوں نے کہا: آپ نے تاجروں کو سود کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تو اس سے منع فرمایا ہے کہ اناج کو خرید کر مکمل قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہ کیا جائے، یہ سن کر مروان نے اپنے پہرہ داروں کو بھیجا اور انھوں نے ان لوگوں کے ہاتھوں سے چیک چھیننا شروع کر دیئے، جن پر تنگی نہیں پڑ رہی تھی۔
Takhreej
(۵۸۸۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۲۸ (انظر: ۸۳۶۵)
Explanation
فوائد:… ’’صِکَاک‘‘ کی واحد ’’صَکّ‘‘ ہے، اس کے معانی کتاب کے ہیں، اس کی تفصیلیہ ہے کہ امراء لوگوں کورزق اور عطیے دینے کے لیے کچھ رسیدیں تیار کرواتے تھے، لوگ ان کو حاصل کر کے جلد بازی کرتے ہوئے ان کو فروخت کرنا شروع کر دیتے تھے، پھر اس سے منع کر دیا گیا، کیونکہ اس میں قبضے میں لیے بغیر چیز کو فروخت کیا جا رہا تھا۔
5881
Sahih
۔ (۵۸۸۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: کُنَّا نَبْتَاعُ الطَّعَامَ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَیَبْعَثُ عَلَیْنَا مَنْ یَأْمُرُنَا بِنَقْلِہِ مِنَ الْمَکَانِ الَّذِیْ ابْتَعْنَاہُ فِیْہِ إِلٰی مَکَانٍ سِوَاہُ قَبْلَ أَنْ نَبِیْعَہُ۔ (مسند احمد: ۵۹۲۴)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم عہد ِ نبوی میں اناج خریدتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایسے آدمی کو ہماری طرف بھیجتے تھے، جو ہمیں حکم دیتا تھا کہ یہ اناج جس مقام پر تم نے خریدا ہے، اب اس کو بیچنے سے پہلے کسی اور جگہ پر لے جاؤ۔
Takhreej
(۵۸۸۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۲۸ (انظر: ۸۳۶۵)
5882
Sahih
۔ (۵۸۸۳)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: بِکَیْلٍ أَوْ وَزْنٍ) فَـلَا یَبِعْہُ حَتّٰییَسْتَوْفِیَہُ۔)) (مسند احمد: ۳۹۶)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا؛ جو ماپ یا تول کراناج خریدے تو وہ اس کو اس وقت تک فروخت نہ کرے، جب تک مکمل قبضے میں نہ لے لے۔
Takhreej
(۵۸۸۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۱۲۶، ۲۱۳۶، ومسلم: ۱۵۲۶ (انظر: ۳۹۶)
5883
Sahih
۔ (۵۸۸۴)۔ عَنْ سَالِمٍ عَنْ اَبِیْہِ أَنَّہُمْ کَانُوْا یُضْرَبُوْنَ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا اشْتَرَوْا طَعَامًا جُزَافًا أَنْ یَبِیْعُوْہُ فِیْ مَکَانِہِ حَتّٰییُؤْوُوْہُ إِلٰی رِحَالِھِمْ۔ (مسند احمد: ۴۵۱۷)
۔ سالم اپنے باپ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ عہد ِ نبوی میں اندازے سے اناج خریدتے تھے تو ان کو اس امر پر مارا جاتا تھا کہ وہ اس کو اسی جگہ پر فروخت کرنا شروع کر دیں، (اور یہ حکم دیا جاتاتھا کہ) وہ اس کو پہلے اپنے گھروں کی طرف منتقل کریں۔
Takhreej
(۵۸۸۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۸۵۲، ومسلم: ۱۵۲۷ (انظر: ۴۵۱۷)
5884
Sahih
۔ (۵۸۸۵)۔ عَنْ نَافَعٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانُوْا یَتَبَایَعُوْنَ الطَّعَامَ جُزَافًا اَعْلَی السُّوْقِ فَنَہَاھُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یَبِیْعُوْہُ حَتّٰییَنْقُلُوْہُ۔ (مسند احمد: ۴۶۳۹)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ کہ لوگ بازار کے اونچے حصہ میں بغیر تخمینے سے اناج کی خریدو فروخت کر تے تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس اناج کو وہاں سے منتقل کیے بغیر آگے بیچنے سے منع کر دیا۔
Takhreej
(۵۸۸۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۱۶۷، ومسلم: ۱۵۲۶(انظر: ۴۶۳۹)
5885
Sahih
۔ (۵۸۸۶)۔ عَنْ طَاؤُوْسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی أَنْ یَبِیْعَ الرَّجُلُ طَعَامًا حَتّٰییَسْتَوْفِیَہُ، قَالَ: فقُلْتُ لَہُ: کَیْفَ ذٰلِکَ؟ قَالَ: ذٰلِکَ دَرَاھِمُ بِدَرَاھِمَ وَالطَّعَامُ مُرْجَأٌ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۵)
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ آدمی اناج خریدے اور اس کو مکمل قبضے میں لینے سے پہلے فروخت کرنا شروع کر دے۔ طاؤس کہتے ہیں: میں نے پوچھا کہ یہ کیسے ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ درہم کے بدلے درہم کی بیع بن جاتی ہیںاور اناج کو پیچھے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
Takhreej
(۵۸۸۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۱۳۲، ومسلم: ۱۵۲۵(انظر: ۲۲۷۵)
5886
Sahih
۔ (۵۸۸۷)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَّا الَّذِیْ نَہٰی عَنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُبَاعَ حَتّٰییُقْبَضَ فَالطَّعَامُ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِرَأْیِہِ، وَلَا أَحْسَبُ کُلَّ شَیْئٍ اِلَّا مِثْلَہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۲۸)
۔ (دوسری سند)سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: وہ چیزجوقبضہ میں لینے سے پہلے فروخت کرنے سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمائی ہے، وہ اناج ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہر چیز کا حکم اناج کی مانند ہے۔
Takhreej
(۵۸۸۷) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… اس باب کی احادیث میں بیع کے اس اصول پر زور دیا گیا ہے کہ خریدار خریدی ہوئی چیز کو اپنے قبضے میں لے اور اس کو اس مکان سے منتقل کرے، جہاں سودا ہوا ہے، احادیث نمبر (۵۸۸۱، ۵۸۸۶) میں اس اصول کی علت یہ بیان کی گئی ہے کہ یہ سودی تجارت ہے، کیونکہ اگر ایک آدمی (۱۰۰) درہم کے ساتھ گندم کا ایک ڈھیر خریدتا ہے اور پھر اسی مقام پر اس کو (۱۲۰) درہم میں فروخت کر دیتا ہے، تو گویا اس نے (۱۰۰) درہم کے عوض (۱۲۰) درہم بٹور لیے ہیں۔ ان احکام پر عمل کرنا اس وقت ممکن ہو گا، جب تاجروں کا مقصد صرف یہ نہ ہو کہ حلال و حرام کی تمیز کیے بغیر زیادہ سے زیادہ زر جمع کیا جائے۔
5887
Sahih

Chapters

48
01
ذرائع آمدنی کے ابواب کسب مال کی رغبت دلانے، پست ہمتی سے گریزکرنے، نیز حلال کی ترغیب اور حرام سے نفرت دلانے کا بیان
9 Hadith
02
اس چیز کا بیان کہ سب سے بہترین کمائی تجارت اور آدمی کا اپنے ہاتھوں سے کام کرنا ہے، نیز اس امر کا بیان کہ بندے کی اولاد بھی اس کی کمائی میں سے ہے
6 Hadith
03
بادشاہ کے عطیے اور عاملین زکوٰۃ کی کمائی کا بیان
9 Hadith
04
زراعت کے ذریعے کمائی کرنا اور اس کی فضیلت کا بیان
7 Hadith
05
بکریوں کو پالنے، ان کی برکت اور ان کو چرانے کا بیان
5 Hadith
06
سینگی لگانے والوں، لونڈیوں، قصاب اور سنار وغیرہ کی کمائی کا بیان
14 Hadith
07
ٹیکس وصول کرنے والوں اور سرداروں کی کمائی کا بیان
9 Hadith
08
تجارت کے ذریعے کمائی کرنے کا بیان خرید و فروخت میں سچائی اور امانت اور ان کی فضیلت کا بیان
2 Hadith
09
سودا فروخت کرنے کے لیے جھوٹ بولنے اور قسم اٹھانے کی مذمت اور بازاروں کی مذمت کا بیان
7 Hadith
10
تجارت میں نرمی اختیار کرنے اور دررگزر کرنے، سودا واپس کرنے اور اچھا معاملہ کرنے اور اس کی فضیلت کا بیان
8 Hadith
11
گھریا زمین کو فروخت کر کے اس کی قیمت کو اس جیسی چیز میں خرچ نہ کرنے والے کا بیان
3 Hadith
12
ان چیزو ں کا بیان کہ جن کی تجارت جائزنہیں ہے شراب، نجس اور بے فائدہ چیزوں کی تجارت کا بیان
11 Hadith
13
کتے، بلی اور چوری کی ہوئی بکری کی قیمت، زانیہ کی کمائی، نجومی کی مٹھائی اور گانے والیوں کی خریدو فروخت سے ممانعت کا بیان
10 Hadith
14
وَلاء اور زائد پانی کو فروخت کرنے اور سانڈ کی جفتی کی اجرت لینے سے نہی کا بیان
6 Hadith
15
دھوکے والی چیزوں کی تجارت سے ممانعت کا بیان
8 Hadith
16
ملامسہ اور منابذہ کی بیع سے ممانعت کا بیان
3 Hadith
17
مزابنہ اور محاقلہ کی تجارت اور ہر تر کو خشک کے عوض فروخت کرنے کی ممانعت کا بیان
10 Hadith
18
بیع عرایا کی اجازت اور اسثناء والی بیع کی ممانعت کابیان، الا یہ کہ اس کو معین کر دیا جائے
7 Hadith
19
اصولیعنی درختوں اور پھلوں کو فروخت کرنے کے بارے میں ابواب پیوند کاری کیا ہواکھجور کا درخت فروخت کرنے کا بیان
2 Hadith
20
پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے ان کو فروخت کرنے کی ممانعت کا بیان
12 Hadith
21
پھلوں کا اندازہ لگانے، سالوں کی بیع اور آفتوں کو معاف کر دینے کا بیان
3 Hadith
22
بیع عینہ، ایک سودے میں دو سودوں اور بیع عربون سے ممانعت کا بیان
4 Hadith
23
ایک آدمی کا ایک خریدار کو کوئی چیز بیچنا، پھر وہی چیز کسی اور کو بیچ دینا اور ایسی چیز کی بیع کرنے کی ممانعت کہ بیچنے والا جس کا مالک نہ ہو اور وہ اس کو خرید کر اُس کے سپرد کر دے
3 Hadith
24
خریدار کو قبضے میں لینے سے پہلے خریدی ہوئی چیز کو آگے فروخت کر دینے کی ممانعت کا بیان
10 Hadith
25
ماپ اور وزن کرنے کے حکم اور دو صاع چلائے بغیر اناج کی بیع کرنے کی ممانعت کا بیان
5 Hadith
26
قافلوںکوملنے اور شہری کا دیہاتی کے لئے تجارت کرنے کی ممانعت کا بیان
9 Hadith
27
بیع نجش اور آدمی کی بیع پر بیع کرنے کی ممانعت کا بیان، ما سوائے بیع مزایدہ کے
9 Hadith
28
غلام کی تجارت کا اور محرم غلاموں کے مابین تفریق ڈالنے کی ممانعت کا بیان
2 Hadith
29
گواہ کے بغیر تجارت کرنے کا اور اس سلسلے میں سیدنا خزیمہ بن ثابت کی عظیم منقبت کا بیان
1 Hadith
30
تجارت میں شرطوں کے ابواب فروخت شدہ چیز سے فائدہ اٹھانے اور مزید اس قسم کی شرط لگانے کا بیان
2 Hadith
31
فاسد شرط کے ہونے کے باوجود تجارت کے عقد کے صحیح ہونے کا بیان
1 Hadith
32
تجارت میں غبن اور دھوکے سے سلامتی کی شرط کا بیان
3 Hadith
33
مجلس کے اختیار کا بیان
7 Hadith
34
عیوب کے احکام کے ابواب عیب کو واضح کر دینے، دھوکہ نہ کرنے اور دھوکہ کرنے والے کی وعید کا بیان
7 Hadith
35
اس جانور کا بیان، جس کا دودھ روکا گیا ہو
5 Hadith
36
غلام کی ضمانت اور اس چیز کا بیان کہ تازہ کی ہوئی کمائی عیب کی وجہ سے سودا واپس کرنے میں رکاوٹ نہیں بنے گی
3 Hadith
37
ذخیرہ اندوزی کی مذمت کا بیان
4 Hadith
38
بھائو مقرر کرنے کا بیان
4 Hadith
39
خریدوفروخت کرنے والوں کے مابین اختلاف ہو جانے کا بیان
5 Hadith
40
سود کے ابواب سود کے بارے میں سختی کا بیان
9 Hadith
41
ان اقسام کا بیان، جن میں سود پایا جاتا ہے
11 Hadith
42
بیع صرف کا بیان،یعنی چاندی کو سونے کے عوض ادھار پر فروخت کرنا
7 Hadith
43
نقد و نقد سودا ہونے کی صورت میں ایک جنس میں تفاضل کے جواز کے قائلین کی دلیل
7 Hadith
44
سونے کے عوض ایسی چیز بیچنے کابیان کہ جس میں سونا بھی ہو اور اس کے علاوہ کوئی چیز بھی ہو
3 Hadith
45
درہم و دینار کوتوڑنے کی ممانعت کا بیان، الا یہ کہ کوئی مجبوری ہو
1 Hadith
46
بوقت ِ تجارت اناج کے برابر برابر ہونے کا بیان
5 Hadith
47
تفاضل کا بیان اور جن چیزوں کو ماپا اور جن کا وزن نہ کیا جا سکتا ہو، ان میں ادھار کا اور حیوان کے عوض گوشت کی بیع کا بیان
5 Hadith
48
بیع سلم (بیع سلف) کے مسائل
5 Hadith
No chapter matched that.