دنیا کی عمر کی قلت

Present life lasts short

20 Verses on This Topic

قَالَ اہۡبِطُوۡا بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ وَ لَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مُسۡتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۲۴﴾

[ Allah ] said, "Descend, being to one another enemies. And for you on the earth is a place of settlement and enjoyment for a time."

حق تعالٰی نے فرمایا کہ نیچے ایسی حالت میں جاؤ کہ تم باہم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے اور تمہارے واسطے زمین میں رہنے کی جگہ ہے اور نفع حاصل کرنا ہے ایک وقت تک ۔

Parah: 8
Surah: 7
Verse: 24

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَا لَکُمۡ اِذَا قِیۡلَ لَکُمُ انۡفِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اثَّاقَلۡتُمۡ اِلَی الۡاَرۡضِ ؕ اَرَضِیۡتُمۡ بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا مِنَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ فَمَا مَتَاعُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا قَلِیۡلٌ ﴿۳۸﴾

O you who have believed, what is [the matter] with you that, when you are told to go forth in the cause of Allah , you adhere heavily to the earth? Are you satisfied with the life of this world rather than the Hereafter? But what is the enjoyment of worldly life compared to the Hereafter except a [very] little.

اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ چلو اللہ کے راستے میں کوچ کرو تو تم زمین سے لگے جاتے ہو ۔ کیا تم آخرت کے عوض دنیا کی زندگانی پر ریجھ گئے ہو ۔ سنو! دنیا کی زندگی تو آخرت کے مقابلے میں کچھ یونہی سی ہے ۔

Parah: 10
Surah: 9
Verse: 38

اِنَّمَا مَثَلُ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا کَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰہُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخۡتَلَطَ بِہٖ نَبَاتُ الۡاَرۡضِ مِمَّا یَاۡکُلُ النَّاسُ وَ الۡاَنۡعَامُ ؕ حَتّٰۤی اِذَاۤ اَخَذَتِ الۡاَرۡضُ زُخۡرُفَہَا وَ ازَّیَّنَتۡ وَ ظَنَّ اَہۡلُہَاۤ اَنَّہُمۡ قٰدِرُوۡنَ عَلَیۡہَاۤ ۙ اَتٰہَاۤ اَمۡرُنَا لَیۡلًا اَوۡ نَہَارًا فَجَعَلۡنٰہَا حَصِیۡدًا کَاَنۡ لَّمۡ تَغۡنَ بِالۡاَمۡسِ ؕ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۴﴾

The example of [this] worldly life is but like rain which We have sent down from the sky that the plants of the earth absorb - [those] from which men and livestock eat - until, when the earth has taken on its adornment and is beautified and its people suppose that they have capability over it, there comes to it Our command by night or by day, and We make it as a harvest, as if it had not flourished yesterday. Thus do We explain in detail the signs for a people who give thought.

پس دنیاوی زندگی کی حالت تو ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کی نباتات ، جن کو آدمی اور چوپائے کھاتے ہیں ۔ خوب گنجان ہو کر نکلی یہاں تک کہ جب وہ زمین اپنی رونق کا پورا حصہ لے چکی اور اس کی خوب زیبائش ہوگئی اور اس کے مالکوں نے سمجھ لیا کہ اب ہم اس پر بالکل قابض ہوچکے ہیں تو دن میں یا رات میں اس پر ہماری طرف سے کوئی حکم ( عذاب ) آپڑا سو ہم نے اس کو ایسا صاف کر دیا کہ گویا کل وہ موجود ہی نہ تھی ۔ ہم اسی طرح آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے جو سوچتے ہیں ۔

Parah: 11
Surah: 10
Verse: 24

وَ یَوۡمَ یَحۡشُرُہُمۡ کَاَنۡ لَّمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنَ النَّہَارِ یَتَعَارَفُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ ؕ قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰہِ وَ مَا کَانُوۡا مُہۡتَدِیۡنَ ﴿۴۵﴾

And on the Day when He will gather them, [it will be] as if they had not remained [in the world] but an hour of the day, [and] they will know each other. Those will have lost who denied the meeting with Allah and were not guided

اور ان کو وہ دن یاد دلایئے جس میں اللہ ان کو ( اپنے حضور ) جمع کرے گا ( تو ان کو ایسا محسوس ہوگا ) کہ گویا وہ ( دنیا میں ) سارے دن کی ایک آدھ گھڑی رہے ہونگے اور آپس میں ایک دوسرے کو پہچاننے کو ٹھہرے ہوں ۔ و اقعی خسارے میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کے پاس جانے کو جھٹلایا اور وہ ہدایت پانے والے نہ تھے ۔

Parah: 11
Surah: 10
Verse: 45

کَاَنۡ لَّمۡ یَغۡنَوۡا فِیۡہَا ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوۡدَا۠ کَفَرُوۡا رَبَّہُمۡ ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّثَمُوۡدَ ﴿٪۶۸﴾  6

As if they had never prospered therein. Unquestionably, Thamud denied their Lord; then, away with Thamud.

ایسے کہ گویا وہ وہاں کبھی آباد ہی نہ تھے آگاہ رہو کہ قوم ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا ۔ سن لو ان ثمودیوں پر پھٹکار ہے ۔

Parah: 12
Surah: 11
Verse: 68

کَاَنۡ لَّمۡ یَغۡنَوۡا فِیۡہَا ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّمَدۡیَنَ کَمَا بَعِدَتۡ ثَمُوۡدُ ﴿۹۵﴾٪  8

As if they had never prospered therein. Then, away with Madyan as Thamud was taken away.

گویا کہ وہ ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے ، آگاہ رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری ہو جیسی دوری ثمود کو ہوئی ۔

Parah: 12
Surah: 11
Verse: 95

یَوۡمَ یَدۡعُوۡکُمۡ فَتَسۡتَجِیۡبُوۡنَ بِحَمۡدِہٖ وَ تَظُنُّوۡنَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۵۲﴾٪  5

On the Day He will call you and you will respond with praise of Him and think that you had not remained [in the world] except for a little."

جس دن وہ تمہیں بلائے گا تم اس کی تعریف کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اور گمان کرو گے کہ تمہارا رہنا بہت ہی تھوڑا ہے ۔

Parah: 15
Surah: 17
Verse: 52

یَّتَخَافَتُوۡنَ بَیۡنَہُمۡ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا عَشۡرًا ﴿۱۰۳﴾

They will murmur among themselves, "You remained not but ten [days in the world]."

وہ آپس میں چپکے چپکے کہہ رہے ہونگے کہ ہم تو ( دنیا میں ) صرف دس دن ہی رہے ۔

Parah: 16
Surah: 20
Verse: 103

نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ اِذۡ یَقُوۡلُ اَمۡثَلُہُمۡ طَرِیۡقَۃً اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا یَوۡمًا ﴿۱۰۴﴾٪  14

We are most knowing of what they say when the best of them in manner will say, "You remained not but one day."

جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں اس کی حقیقت سے ہم باخبر ہیں ان میں سب سے زیادہ اچھی راہ والا کہہ رہا ہوگا کہ تم توصرف ایک ہی دن رہے ۔

Parah: 16
Surah: 20
Verse: 104

قٰلَ کَمۡ لَبِثۡتُمۡ فِی الۡاَرۡضِ عَدَدَ سِنِیۡنَ ﴿۱۱۲﴾

[ Allah ] will say, "How long did you remain on earth in number of years?"

اللہ تعالٰی دریافت فرمائے گا کہ تم زمین میں باعتبار برسوں کی گنتی کے کس قدر رہے؟

Parah: 18
Surah: 23
Verse: 112

قَالُوۡا لَبِثۡنَا یَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ یَوۡمٍ فَسۡئَلِ الۡعَآدِّیۡنَ ﴿۱۱۳﴾

They will say, "We remained a day or part of a day; ask those who enumerate."

وہ کہیں گے ایک دن یا ایک دن سے بھی کم گنتی گننے والوں سے بھی پوچھ لیجئے ۔

Parah: 18
Surah: 23
Verse: 113

قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا لَّوۡ اَنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱۴﴾

He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.

اللہ تعالٰی فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سےجان لیتے؟

Parah: 18
Surah: 23
Verse: 114

اَفَمَنۡ وَّعَدۡنٰہُ وَعۡدًا حَسَنًا فَہُوَ لَاقِیۡہِ کَمَنۡ مَّتَّعۡنٰہُ مَتَاعَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ثُمَّ ہُوَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ ﴿۶۱﴾

Then is he whom We have promised a good promise which he will obtain like he for whom We provided enjoyment of worldly life [but] then he is, on the Day of Resurrection, among those presented [for punishment in Hell]?

کیا وہ شخص جس سے ہم نے نیک وعدہ کیا ہے جسےوہ قطعاً پانے والا ہے مثل اس شخص کے ہو سکتا ہے؟ جسے ہم نے زندگانی ٔ دنیا کی کچھ یونہی سی منفعت دے دی پھر بالآخر وہ قیامت کے روز پکڑا باندھا حاضر کیا جائے گا ۔

Parah: 20
Surah: 28
Verse: 61

وَ یَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ یُقۡسِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ۬ ۙ مَا لَبِثُوۡا غَیۡرَ سَاعَۃٍ ؕ کَذٰلِکَ کَانُوۡا یُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۵۵﴾

And the Day the Hour appears the criminals will swear they had remained but an hour. Thus they were deluded.

اور جس دن قیامت برپا ہو جائے گی گناہگار لوگ قسمیں کھائیں گے کہ ( دنیا میں ) ایک گھڑی کے سوا نہیں ٹھہرے اسی طرح یہ بہکے ہوئے ہی رہے ۔

Parah: 21
Surah: 30
Verse: 55

یٰقَوۡمِ اِنَّمَا ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا مَتَاعٌ ۫ وَّ اِنَّ الۡاٰخِرَۃَ ہِیَ دَارُ الۡقَرَارِ ﴿۳۹﴾

O my people, this worldly life is only [temporary] enjoyment, and indeed, the Hereafter - that is the home of [permanent] settlement.

اے میری قوم! یہ حیات دنیا متاع فانی ہے ( یقین مانو کہ قرار ) اور ہمیشگی کا گھر تو آخرت ہی ہے ۔

Parah: 24
Surah: 40
Verse: 39

فَاصۡبِرۡ کَمَا صَبَرَ اُولُوا الۡعَزۡمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسۡتَعۡجِلۡ لَّہُمۡ ؕ کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَ مَا یُوۡعَدُوۡنَ ۙ لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنۡ نَّہَارٍ ؕ بَلٰغٌ ۚ فَہَلۡ یُہۡلَکُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿٪۳۵﴾  4 الرّبع

So be patient, [O Muhammad], as were those of determination among the messengers and do not be impatient for them. It will be - on the Day they see that which they are promised - as though they had not remained [in the world] except an hour of a day. [This is] notification. And will [any] be destroyed except the defiantly disobedient people?

پس ( اے پیغمبر ! ) تم ایسا صبر کرو جیسا صبر عالی ہمت رسولوں نے کیا اور ان کے لئے ( عذاب طلب ) کرنے میں جلدی نہ کرو یہ جس دن اس عذاب کو دیکھ لیں گے جس کا وعدہ دیئے جاتے ہیں تو ( یہ معلوم ہونے لگے گا کہ ) دن کی ایک گھڑی ہی ( دنیا میں ) ٹھہرے تھے یہ ہے پیغام پہنچا دینا ، پس بدکاروں کے سوا کوئی ہلاک نہ کیا جائے گا ۔

Parah: 26
Surah: 46
Verse: 35

کُلُوۡا وَ تَمَتَّعُوۡا قَلِیۡلًا اِنَّکُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ ﴿۴۶﴾

[O disbelievers], eat and enjoy yourselves a little; indeed, you are criminals.

۔ ( اے جھٹلانے والو تم دنیا میں ) تھوڑا سا کھا لو اور فائدہ اٹھالو بیشک تم گنہگار ہو ۔

Parah: 29
Surah: 77
Verse: 46

اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰکُمۡ عَذَابًا قَرِیۡبًا ۬ ۚ ۖ یَّوۡمَ یَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ یَدٰہُ وَ یَقُوۡلُ الۡکٰفِرُ یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا ﴿۴۰﴾٪  2

Indeed, We have warned you of a near punishment on the Day when a man will observe what his hands have put forth and the disbeliever will say, "Oh, I wish that I were dust!"

ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ( اور چوکنا کر دیا ) ہے جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا ۔

Parah: 30
Surah: 78
Verse: 40

کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَہَا لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِیَّۃً اَوۡ ضُحٰہَا ﴿٪۴۶﴾  4

It will be, on the Day they see it, as though they had not remained [in the world] except for an afternoon or a morning thereof.

جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی ( دنیا میں ) رہے ہیں ۔

Parah: 30
Surah: 79
Verse: 46

وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿ؕ۱۷﴾

While the Hereafter is better and more enduring.

اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے ۔

Parah: 30
Surah: 87
Verse: 17
32 Related Topics

مومن کا ایمان لانا دنیا اور آخرت میں

Believer's state of security in this world and in the Hereafter.

اللہ کا کافروں کو دنیا میں مہلت دینا

Granting delay to unbelievers in the present life

دنیا کی زندگی کی مثال

Similitude of the present life

دنیا میں زہد کی حقیقت

The essence of asceticism in the present life

دنیا کا اہتمام

Taking interest in present life

دنیا آزمائش کا گھر ہے

Present life as a place of trials

دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے

The present life is a prison for believers and paradise for unbelievers

دنیا کی حقارت

Vileness of present life

دنیا کی عمر کی قلت

Present life lasts short

دنیا کی مذمت

Reviling present life

اللہ کو دنیا میں نہیں دیکھا جاسکتا

Nobody can see Allah during life-time

دنیا یا نبی اکرم ﷺ؟ ازواج مطہرات کی آزمائش

آسمان دنیا کی زینت ستاروں کا مقصد شیطانوں کو آسمانی گفتگو سننے سے روکنا ہے

دنیا کا طالب، آخرت میں تمام بھلائیوں سے محروم رہے گا

دنیا میں کافر جانوروں کی طرح کھاتے ہیں او ران کا ٹھکانا جہنم ہے

آسمان دنیا کو ستاروں سے زینت بھی اﷲ نے دی ہے

ذلیل پانی سے انسان بنانے او رپھر دنیا میں لانے کا تذکرہ

روزقیامت کفار کہیں گے کہ دنیا میں ایک دن کا پہلا یا آخری حصہ رہے ہیں

دنیا کی زندگی کو ترجیح دینے کے بجائے اپنا تزکیہ کریں، ذکر کریں اور نماز پڑھیں

کتاب الٰہی کے کچھ احکام کو ماننے او رکچھ کو نہ ماننے کا دنیا و آخرت میں انجام۔

دنیا کی زندگی کفار کے لیے خوشنما ہے۔

عقلمند لوگوں کی دنیا او رآخرت کے متعلق دعائیں

حیات دنیا کی چھ مرغوب چیزیں جبکہ آخرت ان سے بہتر ہے

علم دین ملنے کے باوجود طالب دنیا بننے کی ایک مثال

منافقین و کفار کو دنیا میں عذاب دینے کا ایک ربانی انداز

طالب دنیا کو آخرت میں جہنم کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا

طالب دنیا اور طالب آخرت کا بیان اور ان کے انجام کا تذکرہ

اگر دنیا میں کوئی نوری مخلوق ہوتی تو اﷲ ان کی طرف نبی بھی نوری بھیجتا، انسان کی تنگ دلی کا بیان

دنیا اور دنیاوی نعمتوں کی حقیقت

ذکر الٰہی سے روگردانی کرنے والے کا دنیا و آخرت میں کیا حشر ہوگا؟

اﷲ تعالیٰ کا ایک دن، دنیا کے ایک ہزار دنوں کے برابر ہے

اہل دوزخ سے ’’قیام دنیا‘‘ کے متعلق سوال جواب