مسنداحمد

Musnad Ahmad

حج افراد، حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے طواف کا بیان

صفا مروہ کی سعی

۔ (۴۳۹۱) عَنْ حَبِیْبَۃَ بِنْتِ أَبِی تَجْزِئَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: دَخَلْنَا عَلٰی دَارِ أَبِیْ حُسَیْنٍ فِی نِسْوَۃٍ مِنْ قُرَیْشٍ وَالنَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَطُوْفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، قَالَ: ھُوَ یَسْعٰییَدُوْرُ بِہٖإِزَارُہُ مِنْ شِدَّۃِ السَّعْیِ وَھُوَ یَقُوْلُ لِأَصْحَابِہِ: ((اِسْعَوْا، إِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ السَّعْیَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۱۱)

۔ سیدہ حبیبہ بنت ابو تجزء ہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: ہم کچھ قریشی خواتین دارِابی حسین میں گئیں اور دیکھا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صفا مروہ کی سعی کررہے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس قدر دوڑ رہے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چادر اڑ رہی تھی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صحابہ سے فرما رہے تھے: دوڑو، دوڑو، بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کو فرض کر دیا ہے۔

۔ (۴۳۹۲) (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَتْ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَطُوْفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَالنَّاسُ بَیْنَیَدَیْہِ وَھُوَ وَرَائَ ھُمْ وَھُوَ یَسْعٰی حَتّٰی أَرٰی رُکْبَتَیْہِ مِنْ شِدَّۃٍ السَّعْیِ،یَدُوْرُ بِہِ إِزَارُہُ وَھُوَیَقُوْلُ: ((اِسْعَوْا، فَإِنَّ اللّٰہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ السَّعْیَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۹۱۲)

۔ (دوسری سند)وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے دیکھا، لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آگے آگے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان سے پیچھے اس قدر دوڑ رہے تھے کہ تیز چلنے کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چادراڑ رہی تھی اور مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھٹنے دکھائی دے رہے تھے اورآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لوگوں سے یہ فرما رہے تھے: دوڑو، دوڑو، بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی کوفرض کر دیا ہے۔

۔ (۴۳۹۳) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِیْنَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، وَھُوَ یُرِیْدُ الصَّفَا وَھُوَ یَقُوْلُ: ((نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۲۳۷)

۔ سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد حرام سے نکل کر یہ کہتے ہوئے صفا کی طرف جارہے تھے: ہم بھی سعی میں اسی مقام سے ابتدا کریں گے، جس سے اللہ تعالی نے اس کا ذکر کرتے ہوئے ابتداء کی ہے۔