وَ لَقَدۡ کَذَّبَ اَصۡحٰبُ الۡحِجۡرِ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿ۙ۸۰﴾
And certainly did the companions of Thamud deny the messengers.
اور حجر والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا ۔
وَ اٰتَیۡنٰہُمۡ اٰیٰتِنَا فَکَانُوۡا عَنۡہَا مُعۡرِضِیۡنَ ﴿ۙ۸۱﴾
And We gave them Our signs, but from them they were turning away.
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی عطا فرمائیں ( لیکن ) تاہم وہ ان سے روگردانی ہی کرتے رہے ۔
وَ کَانُوۡا یَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا اٰمِنِیۡنَ ﴿۸۲﴾
And they used to carve from the mountains, houses, feeling secure.
یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے بے خوف ہو کر ۔
فَاَخَذَتۡہُمُ الصَّیۡحَۃُ مُصۡبِحِیۡنَ ﴿ۙ۸۳﴾
But the shriek seized them at early morning.
آخر انہیں بھی صبح ہوتے ہوتے چنگھاڑ نے آدبوچا ۔
فَمَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿ؕ۸۴﴾
So nothing availed them [from] what they used to earn.
پس ان کی کسی تدبیر و عمل نے انہیں کوئی فائدہ نہ دیا ۔
And We have not created the heavens and earth and that between them except in truth. And indeed, the Hour is coming; so forgive with gracious forgiveness.
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے ۔ پس تو حسن و خوبی ( اور اچھائی ) سے درگزر کر لے ۔
اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ الۡخَلّٰقُ الۡعَلِیۡمُ ﴿۸۶﴾
Indeed, your Lord - He is the Knowing Creator.
یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے والا اور جاننے والا ہے ۔
وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنٰکَ سَبۡعًا مِّنَ الۡمَثَانِیۡ وَ الۡقُرۡاٰنَ الۡعَظِیۡمَ ﴿۸۷﴾
And We have certainly given you, [O Muhammad], seven of the often repeated [verses] and the great Qur'an.
یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں کہ وہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے ۔
Do not extend your eyes toward that by which We have given enjoyment to [certain] categories of the disbelievers, and do not grieve over them. And lower your wing to the believers
آپ ہرگز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہرہ مند کر رکھا ہے نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لئے اپنے بازو جھکائے رہیں ۔
وَ قُلۡ اِنِّیۡۤ اَنَا النَّذِیۡرُ الۡمُبِیۡنُ ﴿ۚ۸۹﴾
And say, "Indeed, I am the clear warner" -
اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں ۔
کَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَی الۡمُقۡتَسِمِیۡنَ ﴿ۙ۹۰﴾
Just as We had revealed [scriptures] to the separators
جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا ۔
الَّذِیۡنَ جَعَلُوا الۡقُرۡاٰنَ عِضِیۡنَ ﴿۹۱﴾
Who have made the Qur'an into portions.
جنہوں نے اس کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے ۔
فَوَ رَبِّکَ لَنَسۡئَلَنَّہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۙ۹۲﴾
So by your Lord, We will surely question them all
قسم ہے تیرے پالنے والے کی! ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے ۔
عَمَّا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿ٙ۹۳﴾ الرّبع
About what they used to do.
ہر اس چیز کی جو وہ کرتے تھے ۔
فَاصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَ اَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۹۴﴾
Then declare what you are commanded and turn away from the polytheists.
پس آپ اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے ۔
اِنَّا کَفَیۡنٰکَ الۡمُسۡتَہۡزِءِیۡنَ ﴿ۙ۹۵﴾
Indeed, We are sufficient for you against the mockers
آپ سے جو لوگ مسخرا پن کرتے ہیں ان کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں ۔
الَّذِیۡنَ یَجۡعَلُوۡنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ ۚ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹۶﴾
Who make [equal] with Allah another deity. But they are going to know.
جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا ۔
وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّکَ یَضِیۡقُ صَدۡرُکَ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ ﴿ۙ۹۷﴾
And We already know that your breast is constrained by what they say.
ہمیں خوب علم ہے کہ ان باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ۔
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ ﴿ۙ۹۸﴾
So exalt [ Allah ] with praise of your Lord and be of those who prostrate [to Him].
آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجدہ کرنے والوں میں شامل ہوجائیں ۔
وَ اعۡبُدۡ رَبَّکَ حَتّٰی یَاۡتِیَکَ الۡیَقِیۡنُ ﴿٪۹۹﴾ 6
And worship your Lord until there comes to you the certainty ( death ) .
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے