بیان کر ب اہل دوزخ

36 Verses on This Topic

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ وُقِفُوۡا عَلَی النَّارِ فَقَالُوۡا یٰلَیۡتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُکَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۷﴾

If you could but see when they are made to stand before the Fire and will say, "Oh, would that we could be returned [to life on earth] and not deny the signs of our Lord and be among the believers."

اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کئے جائیں تو کہیں گے ہائے کیا اچھی بات ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اگر ایسا ہو جائے تو ہم اپنے رب کی آیات کو جھوٹا نہ بتلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجائیں ۔

Parah: 7
Surah: 6
Verse: 27

رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡہَا فَاِنۡ عُدۡنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوۡنَ ﴿۱۰۷﴾

Our Lord, remove us from it, and if we were to return [to evil], we would indeed be wrongdoers."

اے پروردگار! ہمیں یہاں سے نجات دے اگر اب بھی ہم ایسا ہی کریں تو بیشک ہم ظالم ہیں ۔

Parah: 18
Surah: 23
Verse: 107

قَالَ اخۡسَئُوۡا فِیۡہَا وَ لَا تُکَلِّمُوۡنِ ﴿۱۰۸﴾

He will say, "Remain despised therein and do not speak to Me.

اللہ تعالٰی فرمائے گا پھٹکارے ہوئے یہیں پڑے رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو ۔

Parah: 18
Surah: 23
Verse: 108

وَ اِذَاۤ اُلۡقُوۡا مِنۡہَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیۡنَ دَعَوۡا ہُنَالِکَ ثُبُوۡرًا ﴿ؕ۱۳﴾

And when they are thrown into a narrow place therein bound in chains, they will cry out thereupon for destruction.

اور جب یہ جہنم کی کسی تنگ جگہ میں مشکیں کس کر پھینک دیئے جائیں گے تو وہاں اپنے لئے موت ہی موت پکاریں گے ۔

Parah: 18
Surah: 25
Verse: 13

لَا تَدۡعُوا الۡیَوۡمَ ثُبُوۡرًا وَّاحِدًا وَّ ادۡعُوۡا ثُبُوۡرًا کَثِیۡرًا ﴿۱۴﴾

[They will be told], "Do not cry this Day for one destruction but cry for much destruction."

۔ ( ان سے کہا جائے گا ) آج ایک ہی موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی اموات کو پکارو ۔

Parah: 18
Surah: 25
Verse: 14

قَالُوۡا وَ ہُمۡ فِیۡہَا یَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿ۙ۹۶﴾

They will say while they dispute therein,

آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 96

تَاللّٰہِ اِنۡ کُنَّا لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۹۷﴾

"By Allah , we were indeed in manifest error

کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 97

اِذۡ نُسَوِّیۡکُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۹۸﴾

When we equated you with the Lord of the worlds.

جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 98

وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۹۹﴾

And no one misguided us except the criminals.

اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 99

فَمَا لَنَا مِنۡ شَافِعِیۡنَ ﴿۱۰۰﴾ۙ

So now we have no intercessors

اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 100

وَ لَا صَدِیۡقٍ حَمِیۡمٍ ﴿۱۰۱﴾

And not a devoted friend.

اور نہ کوئی ( سچا ) غم خوار دوست ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 101

فَلَوۡ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۰۲﴾

Then if we only had a return [to the world] and could be of the believers... "

اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 102

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذِ الۡمُجۡرِمُوۡنَ نَاکِسُوۡا رُءُوۡسِہِمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ رَبَّنَاۤ اَبۡصَرۡنَا وَ سَمِعۡنَا فَارۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا اِنَّا مُوۡقِنُوۡنَ ﴿۱۲﴾

If you could but see when the criminals are hanging their heads before their Lord, [saying], "Our Lord, we have seen and heard, so return us [to the world]; we will work righteousness. Indeed, we are [now] certain."

کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناہگار لوگ اپنے رب تعالٰی کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے ، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں ۔

Parah: 21
Surah: 32
Verse: 12

وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَیۡنَا کُلَّ نَفۡسٍ ہُدٰىہَا وَ لٰکِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّیۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۳﴾

And if we had willed, We could have given every soul its guidance, but the word from Me will come into effect [that] "I will surely fill Hell with jinn and people all together.

اگر ہم چاہتے تو ہر شخص کو ہدایت نصیب فرما دیتے ، لیکن میری یہ بات بالکل حق ہو چکی ہے کہ میں ضرور ضرور جہنم کو انسانوں اور جنوں سے پر کر دونگا ۔

Parah: 21
Surah: 32
Verse: 13

فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِیۡتُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ۚ اِنَّا نَسِیۡنٰکُمۡ وَ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴﴾

So taste [punishment] because you forgot the meeting of this, your Day; indeed, We have [accordingly] forgotten you. And taste the punishment of eternity for what you used to do."

اب تم اپنے اس دن کی ملاقات کے فراموش کر دینے کا مزہ چکھوِ ہم نے بھی تمہیں بھلا دیا اور اپنے کئے ہوئے اعمال ( کی شامت ) سے ابدی عذاب کا مزہ چکھو ۔

Parah: 21
Surah: 32
Verse: 14

یَوۡمَ تُقَلَّبُ وُجُوۡہُہُمۡ فِی النَّارِ یَقُوۡلُوۡنَ یٰلَیۡتَنَاۤ اَطَعۡنَا اللّٰہَ وَ اَطَعۡنَا الرَّسُوۡلَا ﴿۶۶﴾

The Day their faces will be turned about in the Fire, they will say, "How we wish we had obeyed Allah and obeyed the Messenger."

اس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے ۔ ( حسرت و افسوس سے ) کہیں گے کہ کاش ہم اللہ تعالٰی اور رسول کی اطاعت کرتے ۔

Parah: 22
Surah: 33
Verse: 66

وَ قَالُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَ کُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوۡنَا السَّبِیۡلَا ﴿۶۷﴾

And they will say, "Our Lord, indeed we obeyed our masters and our dignitaries, and they led us astray from the [right] way.

اور کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی مانی جنہوں نے ہمیں راہ راست سے بھٹکا دیا ۔

Parah: 22
Surah: 33
Verse: 67

رَبَّنَاۤ اٰتِہِمۡ ضِعۡفَیۡنِ مِنَ الۡعَذَابِ وَ الۡعَنۡہُمۡ لَعۡنًا کَبِیۡرًا ﴿۶۸﴾٪  5

Our Lord, give them double the punishment and curse them with a great curse."

پروردگار تو انہیں دگنا عذاب دے اور ان پر بہت بڑی لعنت نازل فرما ۔

Parah: 22
Surah: 33
Verse: 68

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَہُمۡ نَارُ جَہَنَّمَ ۚ لَا یُقۡضٰی عَلَیۡہِمۡ فَیَمُوۡتُوۡا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمۡ مِّنۡ عَذَابِہَا ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ کُلَّ کَفُوۡرٍ ﴿ۚ۳۶﴾

And for those who disbelieve will be the fire of Hell. [Death] is not decreed for them so they may die, nor will its torment be lightened for them. Thus do we recompense every ungrateful one.

اور جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے نہ تو ان کی قضا ہی آئے گی کہ مر ہی جائیں اور نہ دوزخ کا عذاب ہی ان سے ہلکا کیا جائے گا ۔ ہم ہر کافر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔

Parah: 22
Surah: 35
Verse: 36

وَ ہُمۡ یَصۡطَرِخُوۡنَ فِیۡہَا ۚ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًا غَیۡرَ الَّذِیۡ کُنَّا نَعۡمَلُ ؕ اَوَ لَمۡ نُعَمِّرۡکُمۡ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیۡہِ مَنۡ تَذَکَّرَ وَ جَآءَکُمُ النَّذِیۡرُ ؕ فَذُوۡقُوۡا فَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ ﴿٪۳۷﴾  16

And they will cry out therein, "Our Lord, remove us; we will do righteousness - other than what we were doing!" But did We not grant you life enough for whoever would remember therein to remember, and the warner had come to you? So taste [the punishment], for there is not for the wrongdoers any helper.

اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لے ہم اچھے کام کریں گے برخلاف ان کاموں کے جو کیا کرتے تھے ( اللہ کہے گا ) کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس کو سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو مزہ چکھو کہ ( ایسے ) ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

Parah: 22
Surah: 35
Verse: 37
40 Related Topics

قیامت، کفار اور دوزخ میں کفار کے برے حال کا بیان

بیان کر ب اہل دوزخ

اہل دوزخ کے مشروبات کا بیان

دوزخ میں لے جانے والے چار اعمال کا بیان

دوزخ کے دھویں کی تین شاخوں اور اس کی کیفیت کا بیان

اہل دوزخ کے مشروب کا بیان

اہل دوزخ کے اقبال جرم او رجہنم سے باہر نکلنے کی عرض کا بیان

دھات اور قیمتی پتھر کا بیان

Metals and precious stones

ہجرت میں پیچھے رہ جانے کے عذر کا بیان

The excuse for not migrating

اس درخت کا بیان جس سے آدم نے کچھ کھایا تھا

The tree from which Adam ate

اللہ کی بڑائی بیان کرنا

At-Takbir is greatness for Allah

بدر کے دن کا بیان

Description of the day of Badr

ستاروں اور سیاروں کا بیان

Meteors and shooting stars in the Quran

قرآن میں سیاروں اورستاروں کا بیان

Stars and planets in the Quran

محارم رشتوں کا بیان، جن سے پردہ نہیں ہے

ساری مخلوق کی نماز اور تسبیح کا بیان اور قدرت الٰہی کے چند نمونے

منافقین کی دوزخی اور مومنین کے خلوص ووقار کا ترتیب وار بیان

افعال رسول ﷺ او راعتراضات کفار کا بیان

اہل دوزخ او راہل جنت کا تقابلی موازنہ

متکبرین کے اعمال کا بیان

ارادہ شکر رکھنے والے کے لیے چند چیزوں کا بیان

’’عبادالرحمن‘‘ کی چیدہ چیدہ صفات اور ان کے نتائج کا بیان

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور معبود برحق کے چند کمالات کا بیان

مسائل حج و بیان کعبہ وشہر مکہ

علم الٰہی کی وسعت کا بیان

قارون، اس کے خزانوں، بعض لوگوں کی حسرت اور اس کی گرفت کا تفصیلی بیان

جہاد، ایمان اور اعمال صالح کی برکات کا بیان

والدین کے کہنے پر شرک کرنے کا بیان

حضرت نوح علیہ السلام کی درازیٔ عمر اور کشتی کا بیان

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت توحید اور صفات الٰہی کا بیان

تلاوت قرآن اور اقامت صلاۃ کا حکم اور فوائد نماز کا بیان

بارش سے قبل اور بعد میں لوگوں کی کیفیات کا بیان

روز قیامت مجرموں کی حواس باختگی اور مومنوں کی ثابت قدمی کا بیان

مسجد قبا کا بیان

اﷲ تعالیٰ کی چند عظیم قدرتوں کا بیان

انسانی پیدائش کا مختصر سا بیان

اﷲ تعالیٰ کی آیات پر ایمان رکھنے والوں کی علامات کا بیان

مومن اور فاسق کے انجام میں فرق کا بیان

غزوۂ احزاب کے پرفتن احوال اور منافقوں کے ردعمل کا بیان

نبی کریم ﷺ کے لیے جائز رشتوں اور بیویوں کے متعلق چند احکامات کا بیان