۔ (۱۱۶۴۵)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ، اَنَّ أَبَاہٗ غَزَا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سِتَّ عَشَرَۃَ غَزْوَۃً۔ (مسند احمد: ۲۳۳۴۱)
سیدنا عبداللہ بن بریدہ سے مروی ہے کہ ان کے والد سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سولہ غزوات میں شرکت کی سعادت حاصل رہی۔
Takhreej
(۱۱۶۴۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۴۷۳،ومسلم: ۱۸۱۴(انظر: ۲۲۹۵۳)
Explanation
فوائد:… یہ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی بڑی منقبت ہے کہ سولہ جنگوں میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔
11645
Sahih