۔ (۱۱۷۵۲)۔ عَنْ قیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِہَابٍ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَغَزَوْتُ فِیْ خِلَافَۃِ أَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ ثَلَاثًا وَّثَلَاثِیْنَ، أَوْ ثَلَاثًا وَّأَرْبَعِیْنَ مِنْ غَزْوَۃٍ اِلٰی سَرِیَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۳۶)
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہے اور میںنے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ادوار میں۳۳یا۳۴ لڑائیوں میں شرکت کی ہے۔
Takhreej
(۱۱۷۵۲) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۱۸۸۳۰)
Explanation
فوائد:… سیدنا طارق بن شہاب احمسی رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ثابت ہے، البتہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث براہ راست نہ سن سکے، اہل علم کے راجح قول کے مطابق ان کا شمار صحابہ میں ہوتا ہے، ۸۳ھ میں ان کا انتقال ہوا تھا۔
11752
Sahih