مسنداحمد

Musnad Ahmad

فضائل و مناقب کی کتاب

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۶۷)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ أَوْفٰی، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ قَالَ: کَانَ النَّبِیّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا أَتَاہٗ قَوْمٌ بِصَدَقَۃٍ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْہِمْ۔)) فَأَتَاہُ أَبِیْ بِصَدَقَۃٍ فَقَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی۔)) (مسند احمد: ۱۹۳۴۶)

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ اصحاب ِ شجرہ میں سے ہیں، سے مروی ہے کہ جب لوگ صدقہ کا مال لا کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کرتے تو آپ ان کے حق میںیوں دعا فرماتے: اے اللہ! ان پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ کا مال لے کر حاضر آئے توآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوں دعا دی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔

۔ (۱۱۷۶۸)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ أَبِیْ أَوْفٰی قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا أَتَاہُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِہِمْ صَلِّ عَلَیْہِمْ فَأَتَاہُ أَبِیْ بِصَدَقَتِہِ فَقَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ آلَ أَبِیْ أَوْفٰی۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۲۵)

۔ (دوسری سند) سیدنا عبداللہ بن اوفیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب لوگ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں صدقہ پیش کرتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے حق میں رحمت کی دعا فرماتے، جب میرے والد صدقہ کا مال لے کر حاضرخدمت ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوں دعا فرمائی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔

۔ (۱۱۷۶۹)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ قَالَ: وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ، قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا أَتَاہُ رَجُلٌ بِصَدَقَتِہِ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ فُلَانٍ۔)) قَالَ: فَأَتَاہُ أَبِی بِصَدَقَتِہِ فَقَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ أَبِیْ أَوْفٰی۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۳۶)

۔ (تیسری سند) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ،جو کہ اصحاب شجرہ میں سے تھے، سے مروی ہے کہ جب کوئی آدمی صدقہ کا مال لے کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ اسے یوں دعا دیتے: یا اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ لے کر حاضر خدمت ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یوں دعا دی : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔