وَ اتۡلُ عَلَیۡہِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰہِیۡمَ ﴿ۘ۶۹﴾
And recite to them the news of Abraham,
انہیں ابراہیم ( علیہ السلام ) کا واقعہ بھی سنا دو ۔
اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۷۰﴾
When he said to his father and his people, "What do you worship?"
جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟
قَالُوۡا نَعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَہَا عٰکِفِیۡنَ ﴿۷۱﴾
They said, "We worship idols and remain to them devoted."
انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں ۔
قَالَ ہَلۡ یَسۡمَعُوۡنَکُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَ ﴿ۙ۷۲﴾
He said, "Do they hear you when you supplicate?
آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وہ سنتے بھی ہیں؟
اَوۡ یَنۡفَعُوۡنَکُمۡ اَوۡ یَضُرُّوۡنَ ﴿۷۳﴾
Or do they benefit you, or do they harm?"
یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں ۔
قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا کَذٰلِکَ یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۷۴﴾
They said, "But we found our fathers doing thus."
انہوں نے کہا یہ ( ہم کچھ نہیں جانتے ) ہم نے تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا ۔
قَالَ اَفَرَءَیۡتُمۡ مَّا کُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَ ﴿ۙ۷۵﴾
He said, "Then do you see what you have been worshipping,
آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو؟
اَنۡتُمۡ وَ اٰبَآؤُکُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَ ﴿۷۶﴾۫ ۖ
You and your ancient forefathers?
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا وہ سب میرے دشمن ہیں ۔
فَاِنَّہُمۡ عَدُوٌّ لِّیۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۷۷﴾
Indeed, they are enemies to me, except the Lord of the worlds,
بجز سچے اللہ تعالٰی کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے ۔
الَّذِیۡ خَلَقَنِیۡ فَہُوَ یَہۡدِیۡنِ ﴿ۙ۷۸﴾
Who created me, and He [it is who] guides me.
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے ۔
وَ الَّذِیۡ ہُوَ یُطۡعِمُنِیۡ وَ یَسۡقِیۡنِ ﴿ۙ۷۹﴾
And it is He who feeds me and gives me drink.
وہی ہے مجھے جو کھلاتا پلاتا ہے ۔
وَ اِذَا مَرِضۡتُ فَہُوَ یَشۡفِیۡنِ ﴿۪ۙ۸۰﴾
And when I am ill, it is He who cures me
اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے ۔
وَ الَّذِیۡ یُمِیۡتُنِیۡ ثُمَّ یُحۡیِیۡنِ ﴿ۙ۸۱﴾
And who will cause me to die and then bring me to life
اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زندہ کردے گا ۔
وَ الَّذِیۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ یَّغۡفِرَ لِیۡ خَطِیۡٓئَتِیۡ یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۸۲﴾
And who I aspire that He will forgive me my sin on the Day of Recompense."
اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وہ روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا ۔
رَبِّ ہَبۡ لِیۡ حُکۡمًا وَّ اَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ ﴿ۙ۸۳﴾
[And he said], "My Lord, grant me authority and join me with the righteous.
اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے ۔
وَ اجۡعَلۡ لِّیۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ۙ۸۴﴾
And grant me a reputation of honor among later generations.
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ ۔
وَ اجۡعَلۡنِیۡ مِنۡ وَّرَثَۃِ جَنَّۃِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۸۵﴾
And place me among the inheritors of the Garden of Pleasure.
مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنادے ۔