انبیاء کا اپنی قوم کو ڈرانا اور خوشخبری دینا

Prophets are heralds of good news and warnings to their people

111 Verses on This Topic

وَ قُلۡ اِنِّیۡۤ اَنَا النَّذِیۡرُ الۡمُبِیۡنُ ﴿ۚ۸۹﴾

And say, "Indeed, I am the clear warner" -

اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں ۔

Parah: 14
Surah: 15
Verse: 89

یُنَزِّلُ الۡمَلٰٓئِکَۃَ بِالرُّوۡحِ مِنۡ اَمۡرِہٖ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖۤ اَنۡ اَنۡذِرُوۡۤا اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوۡنِ ﴿۲﴾

He sends down the angels, with the inspiration of His command, upon whom He wills of His servants, [telling them], "Warn that there is no deity except Me; so fear Me."

وہی فرشتوں کو اپنی وحی دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاہ کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں ، پس تم مجھ سے ڈرو ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 2

تَاللّٰہِ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَہُوَ وَلِیُّہُمُ الۡیَوۡمَ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۳﴾

By Allah , We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.

واللہ! ہم نے تجھ سے پہلے کی امتوں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے لیکن شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی نگاہوں میں آراستہ کر دیئے وہ شیطان آج بھی ان کا رفیق بنا ہوا ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 63

وَ یَوۡمَ نَبۡعَثُ فِیۡ کُلِّ اُمَّۃٍ شَہِیۡدًا عَلَیۡہِمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ وَ جِئۡنَا بِکَ شَہِیۡدًا عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ وَ نَزَّلۡنَا عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ تِبۡیَانًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُدًی وَّ رَحۡمَۃً وَّ بُشۡرٰی لِلۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿٪۸۹﴾  18

And [mention] the Day when We will resurrect among every nation a witness over them from themselves. And We will bring you, [O Muhammad], as a witness over your nation. And We have sent down to you the Book as clarification for all things and as guidance and mercy and good tidings for the Muslims.

اور جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ان کے مقابلے پر گواہ کھڑا کریں گے اور تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل فرمائی ہے جس میں ہرچیز کا شافی بیان ہے اور ہدایت اور رحمت اور خوشخبری ہے مسلمانوں کے لئے ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 89

مَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیۡہَا ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ؕ وَ مَا کُنَّا مُعَذِّبِیۡنَ حَتّٰی نَبۡعَثَ رَسُوۡلًا ﴿۱۵﴾

Whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul. And whoever errs only errs against it. And no bearer of burdens will bear the burden of another. And never would We punish until We sent a messenger.

جو راہ راست حاصل کر لے وہ خود اپنے ہی بھلے کے لئے راہ یافتہ ہوتا ہے اور جو بھٹک جائے اس کا بوجھ اسی کے اوپر ہے ، کوئی بوجھ والا کسی اور کا بوجھ اپنے اوپر نہ لادے گا اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب کرنے لگیں ۔

Parah: 15
Surah: 17
Verse: 15

وَ بِالۡحَقِّ اَنۡزَلۡنٰہُ وَ بِالۡحَقِّ نَزَلَ ؕ وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ﴿۱۰۵﴾ۘ

And with the truth We have sent the Qur'an down, and with the truth it has descended. And We have not sent you, [O Muhammad], except as a bringer of good tidings and a warner.

اور ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ اتارا اور یہ بھی حق کے ساتھ اترا ہم نے آپ کو صرف خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔

Parah: 15
Surah: 17
Verse: 105

قَیِّمًا لِّیُنۡذِرَ بَاۡسًا شَدِیۡدًا مِّنۡ لَّدُنۡہُ وَ یُبَشِّرَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ اَجۡرًا حَسَنًا ۙ﴿۲﴾

[He has made it] straight, to warn of severe punishment from Him and to give good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a good reward

بلکہ ہر طرح سے ٹھیک ٹھاک رکھا تاکہ اپنے پاس کی سخت سزا سے ہوشیار کر دے اور ایمان لانے اور نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبریاں سنادے کہ ان کے لئے بہترین بدلہ ہے ۔

Parah: 15
Surah: 18
Verse: 2

وَّ یُنۡذِرَ الَّذِیۡنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰہُ وَلَدًا ٭﴿۴﴾

And to warn those who say, " Allah has taken a son."

اور ان لوگوں کو بھی ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی اولاد رکھتا ہے ۔

Parah: 15
Surah: 18
Verse: 4

وَ مَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِیۡنَ وَ مُنۡذِرِیۡنَ ۚ وَ یُجَادِلُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِیُدۡحِضُوۡا بِہِ الۡحَقَّ وَ اتَّخَذُوۡۤا اٰیٰتِیۡ وَ مَاۤ اُنۡذِرُوۡا ہُزُوًا ﴿۵۶﴾

And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. And those who disbelieve dispute by [using] falsehood to [attempt to] invalidate thereby the truth and have taken My verses, and that of which they are warned, in ridicule.

ہم تو اپنے رسولوں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبریاں سنا دیں اور ڈرادیں ۔ کافر لوگ باطل کے سہارے جھگڑتے ہیں اور ( چاہتے ہیں ) کہ اس سے حق کو لڑا کھڑا دیں ، انہوں نے میری آیتوں کو اور جس چیز سے ڈرایا جائے سے مذاق بنا ڈالا ہے ۔

Parah: 15
Surah: 18
Verse: 56

فَاِنَّمَا یَسَّرۡنٰہُ بِلِسَانِکَ لِتُبَشِّرَ بِہِ الۡمُتَّقِیۡنَ وَ تُنۡذِرَ بِہٖ قَوۡمًا لُّدًّا ﴿۹۷﴾

So, [O Muhammad], We have only made Qur'an easy in the Arabic language that you may give good tidings thereby to the righteous and warn thereby a hostile people.

ہم نے اس قرآن کو تیری زبان میں بہت ہی آسان کر دیا ہے کہ تو اس کے ذریعہ سے پرہیزگاروں کو خوشخبری دے اور جھگڑالو لوگوں کو ڈرا دے ۔

Parah: 16
Surah: 19
Verse: 97

قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُکُمۡ بِالۡوَحۡیِ ۫ ۖوَ لَا یَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا یُنۡذَرُوۡنَ ﴿۴۵﴾

Say, "I only warn you by revelation." But the deaf do not hear the call when they are warned.

کہہ دیجئے! میں تو تمہیں اللہ کی وحی کے ذریعہ آگاہ کر رہا ہوں مگر بہرے لوگ بات نہیں سنتے جبکہ انہیں آگاہ کیا جائے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 45

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَکُمۡ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۚ۴۹﴾

Say, "O people, I am only to you a clear warner."

اعلان کر دو کہ لوگو! میں تمہیں کھلم کھلا چوکنا کرنے والا ہی ہوں ۔

Parah: 17
Surah: 22
Verse: 49

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ﴿۵۶﴾

And We have not sent you, [O Muhammad], except as a bringer of good tidings and a warner.

ہم نے تو آپ کو خوشخبری اور ڈر سنانے والا ( نبی ) بنا کر بھیجا ہے ۔

Parah: 19
Surah: 25
Verse: 56

اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۱۵﴾ؕ

I am only a clear warner."

میں تو صاف طور پر ڈرا دینے والا ہوں ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 115

اِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمۡ عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۳۵﴾ؕ

Indeed, I fear for you the punishment of a terrible day."

مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 135

عَلٰی قَلۡبِکَ لِتَکُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِیۡنَ ﴿۱۹۴﴾  14

Upon your heart, [O Muhammad] - that you may be of the warners -

آپ کے دل پر اترا ہے کہ آپ آگاہ کر دینے والوں میں سے ہوجائیں ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 194

وَ مَاۤ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَرۡیَۃٍ اِلَّا لَہَا مُنۡذِرُوۡنَ ﴿۲۰۸﴾٭ۖ ۛ

And We did not destroy any city except that it had warners

ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لئے ڈرانے والے تھے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 208

وَ اَنۡذِرۡ عَشِیۡرَتَکَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ ﴿۲۱۴﴾ۙ

And warn, [O Muhammad], your closest kindred.

اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے ۔

Parah: 19
Surah: 26
Verse: 214

وَ اَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَ ۚ فَمَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِیۡنَ ﴿۹۲﴾

And to recite the Qur'an." And whoever is guided is only guided for [the benefit of] himself; and whoever strays - say, "I am only [one] of the warners."

اور میں قرآن کی تلاوت کرتا رہوں جو راہ راست پر آجائے وہ اپنے نفع کے لئے راہ راست پر آئے گا ۔ اور جو بہک جائے تو کہہ دیجئے! کہ میں صرف ہوشیار کرنے والوں میں سے ہوں ۔

Parah: 20
Surah: 27
Verse: 92

وَ مَا کُنۡتَ بِجَانِبِ الطُّوۡرِ اِذۡ نَادَیۡنَا وَ لٰکِنۡ رَّحۡمَۃً مِّنۡ رَّبِّکَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰىہُمۡ مِّنۡ نَّذِیۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ لَعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿۴۶﴾

And you were not at the side of the mount when We called [Moses] but [were sent] as a mercy from your Lord to warn a people to whom no warner had come before you that they might be reminded.

اور نہ تو طور کی طرف تھا جب کہ ہم نے آواز دی بلکہ یہ تیرے پروردگار کی طرف سے ایک رحمت ہے اس لئے کہ تو ان لوگوں کو ہوشیار کر دے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں پہنچا کیا عجب کہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

Parah: 20
Surah: 28
Verse: 46
40 Related Topics

فاجر سے قسم پر زور دینا

Intensifying the false solemn oath

فتح مکہ کی خوشخبری

Glad tiding of the conquest of Meccah

لوط اور اس کے اہل کو نجات دینا

Lut and his family are saved

لوط کا اپنی قوم کو دعوت

Lut's call to his people

مرد کا اپنی کو ناپسند کرنا

The husband's hatred of his wife

مسلمانوں کا عہد چھوڑ دینا

Moslems repudiating covenants

مشرکین کا دھوکہ دینا

Polytheists acting treacherously

ابراہیم نے اپنی قوم چھوڑ دیا

Abraham's abandonment of his people

ابراہیم کو آگ سے نجات دینا

Abraham safe in the fire

فرعون کا بنی اسرائیل کو عذاب دینا

Pharaoh's torturing the Children of Israel

ابراہیم کا اپنی قوم سے مکالمہ

Abraham's argument with his people

انبیاء میں عدم تفضل

Never differentiate between Prophets

موسیٰ کا اپنی ماں کی طرف لوٹنا

Musa was restored to his mother

ہواکو انسانوں کی خوشخبری کے لیے بھیجنا

Wind is sent as a glad tiding to mankind

یہودیوں کا ٹال مٹول کرنا انبیاء کی بات کو

The Jews arrogant behavior towards the prophets

اللہ اپنی مخلوق سے غنی ہے

Allah's self-sufficiency

امتوں کا اپنے انبیاء کی اتباع

Nations follow their Prophets

انبیاء ، صدیقین اور شہداء کے درجات

Ranks of Messengers, the very truthful and the martyrs

کافر کا قیامت کے دن اپنی جان کو فدیہ میں پیش کرنا

Unbelievers' redemption of themselves on the Day of Resurrection

انبیاء اور فرشتوں کی شفاعت

The intercession of the Messengers and the Angels

دین کے کاموں میں جبریل کا نبی کو تعلیم دینا

Gibril teaches the prophet religious affairs

رسول اﷲ ﷺ کا اپنی امت کے خلاف مقدمہ دائر کروانا

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور معبود برحق کے چند کمالات کا بیان

’’ان پاکبازوں کو اپنی بستی سے نکال دو‘‘ کا بول اور قوم لوط علیہ السلام کا حشر

مُردوں اور بہروں کو سنوانا اور کفار کو ہدایت دینا نبی کے بس میں نہیں

امتوں سے انبیاء کی بابت سوال

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت توحید اور صفات الٰہی کا بیان

حضرت لوط علیہ السلام کی اپنی گمراہ قوم کے خلاف دعا جو قبول ہوئی

اپنے اپنے اعمال کا خود حساب دینا ہوگا

اﷲ کی طرف رجوع کرنے والوں کے لیے ایک خوشخبری کا تذکرہ

نبی کریم ﷺ کا اپنی بشریت و رسالت کا اعلان

وحی سے مقصود لوگوں کو ڈرانا ہے

بیٹیاں بیٹے دینا یا بانجھ رکھنا اﷲ ہی کا کام ہے

کیا حد سے گزر جانے والوں کو نصیحت دینا بند کردیا جائے؟

جنوں کا قرآن سننا اور واپسی پر اپنی قوم کو تبلیغ کرنا

نبی کریم ﷺ کو حجروں کے باہر سے آوازیں دینا بے عقلی ہے

اپنی پاکیزگی کا دعویٰ نہ کرو، اﷲ تمہیں زیادہ بہتر جانتا ہے

’’کیا بشر ہمیں ہدایت دے گا‘‘ کفار کا انبیاء کو جواب

حلال چیز کو حرام قرار دینا اﷲ کے سوا کسی کے اختیار میں نہیں

حضرت نوح علیہ السلام کے اپنی قوم کو وعظ و نصیحت کرنے کا بیان