۔ (۸۵۷۵)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: اُنْزِلَتْ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سُوْرَۃُ الْمَائِدَۃِ، وَھُوَ رَاکِبٌ عَلٰی رَاحِلَتِہٖ،فَلَمْ تَسْتَطِعْ اَنْ تَحْمِلَہٗفَنَزَلَعَنْہَا۔ (مسنداحمد: ۶۶۴۳)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سورۂ مائدہ کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نزول ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر سوار تھے، سواری میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ اس کیفیت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھا سکے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اتر آئے۔
Takhreej
(۸۵۷۵) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۶۶۴۳)
Explanation
فوائد:… نزولِ وحی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بوجھ پڑتا تھا، احادیث ِ صحیحہ س یہ بات ثابت ہے، ارشادِ باری تعالی ہے: {اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْکَ قَوْلًا ثَـقِیْلًا} … یقینا ہم ضرور تجھ پر ایک بھاری کلام نازل کریں گے۔ (سورۂ مزمل: ۵)
8575
Sahih