۔ (۸۶۱۱)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: وَھُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ: (({وَاَعِدُّوْا لَھُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّۃٍ} [الأنفال: ۶۰] اَلَا اِنَّ الْقُوَّۃَ الرّمْیُ، اَلا اِنَّ الْقُوَّۃَ الرَّمْیُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۶۸)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جبکہ آپ منبر پر تھے: {وَاَعِدُّوْا لَھُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّۃٍ} … اور دشمن کے لئے جتنی طاقت ہو تیار رکھو۔ خبر دار! طاقت سے مراد تیر اندازی ہے، خبردار! قوت سے مراد تیر اندازی ہے۔
Takhreej
(۸۶۱۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۹۱۸(انظر: ۱۷۴۳۲)
Explanation
فوائد:… عصر حاضر میں جدید جنگی صلاحیتوں کی مہارت حاصل کرنا، جدید اسلحہ تیار کرنا اور ہر میدان میں لڑنے والی فوجیں تیار کر کے رکھنا اس حدیث ِ مبارکہ کا اولین تقاضا ہے۔
8611
Sahih