۔ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم سے لڑتے اور ان کو شکست دے دیتے تو وہاں کھلے میدان میں تین دن قیام کرتے۔ ایک روایت میںہے: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل بدر سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھلے میدان میں تین دن قیام کیا۔
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی قوم پر غالب آ جاتے تو پسند کرتے کہ ان کے کھلے میدان میں تین دن تک قیام کریں۔